International

جاپان پارلیمانی الیکشن، حکمران اتحاد دوتہائی اکثریت سے کامیاب

جاپان پارلیمانی الیکشن، حکمران اتحاد دوتہائی اکثریت سے کامیاب

جاپان میں قبل ازوقت پارلیمانی انتخابات میں حکمران اتحاد نے دوتہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ جاپانی سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جاپان کی64 سالہ پہلی خاتون وزیراعظم سانائے تاکائیچی کا قدامت پرست حکمراں اتحاد کامیابی کے قریب ہے۔ سرکاری میڈیا رپورٹ کے مطابق حکمران اتحاد نے پارلیمانی الیکشن میں 310 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق جاپانی پارلیمان کے ایوان زیریں کی 465 نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے تھے۔ اس موقع پر جاپانی وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت مالیاتی پالیسی کی پائیداری کو ترجیح دے گی، ضروری سرمایہ کاری یقینی بنائی جائے گی۔ خبر ایجنسی کے مطابق وزیراعظم تاکائیچی نے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے سیلز ٹیکس میں 8 فیصد کمی اور فوجی اخراجات بڑھانے کے وعدے کیے ہیں۔ سانائے تاکائیچی اکتوبر میں حکمراں جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ بننے کے بعد وزیراعظم بنی تھیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments