ٹوکیو : جاپان کے شہر اتسونومیا میں خطرناک جانور کی آمد پر ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ گھروں میں دبک کر بیٹھ گئے جبکہ تعلیمی ادارے بھی بند کردیے گئے۔ مقامی حکام کے مطابق تقریباً 5 لاکھ آبادی والے اس شہر میں جو دارالحکومت ٹوکیو سے تقریباً 100 کلومیٹر شمال میں واقع ہے، اس خوفناک جانور کو پہلی بار ہفتے کی شام ایک رہائشی علاقے میں پارک کے قریب دیکھا گیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تمام 94 پرائمری اور جونیئر ہائی اسکولوں کی بندش ریچھ کے کھلے عام گھومنے کی اطلاعات اور سیکیورٹی کیمروں میں اس کی فوٹیج آنے کے بعد کی گئی۔ ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بدمست ریچھ شہر کے گلی محلوں میں سر عام دوڑ رہا ہے اور سامنے آنے والے لوگوں پر حملے بھی کررہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ ریچھ مسلسل تین دن سے شہر کی مصروف گلیوں، شاپنگ آرکیڈز اور فیکٹریوں کے قریب گھوم رہا ہے مقامی انتظامیہ اس قابو پانے میں ناکام ہے اور یہ تاحال آزاد ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی جاپان کے کچھ شہری علاقوں میں ریچھوں کے داخلے اور حملوں کے واقعات رونما ہوئے تھے جس میں مزید اضافہ دیکھا جا رہا ہے، صورتحال پر قابو پانے کیلیے حکومت نے رواں سال ایک خصوصی ٹاسک فورس بھی قائم کی ہے۔ گزشتہ ہفتے شمال مشرقی شہر فوکوشیما میں ایک ریچھ کے حملے میں کم از کم چار افراد زخمی ہوگئے تھے، صنعتی علاقے میں نصب سکیورٹی کیمروں نے ایک ریچھ کو فیکٹری کے گیٹ پر ایک کارکن کا پیچھا کرتے اور اسے زمین پر گراتے ہوئے بھی ریکارڈ کیا تھا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع