امریکی میڈیا پرسنالٹی اور معروف امریکی اداکارہ کم کارڈیشین کی بہن خولے کارڈیشین رینوپلاسٹی (ناک ستواں کرنے کیلئے سرجری) کرنے والے ڈاکٹر راج کنودیا کے جھانوی کپور کی رینوپلاسٹی کرنے پر مبنی کمنٹس پر بحث چھڑ گئی۔ اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ ڈاکٹر کنودیا نے ہیلتھ انشورنس پورٹیبلیٹی اینڈ اکاؤنٹیبلیٹی (HIPAA) ایکٹ 1996 کی خلاف ورزی کی ہے۔ ہیپا کے مطابق ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز کے لیے یہ ممنوع ہوتا ہے کہ وہ مریض کی مرضی کے بغیر کوئی معلومات شیئر کرے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر صارفین کی منقسم آرا سامنے آئی ہیں۔ اداکار اکثر اپنی ظاہری شکل و صورت اور فیشن کے حوالے سے پسند پر سوشل میڈیا پر صارفین کی تنقید اور تعریف کے زیر اثر رہتے ہیں۔ معروف سرجن ڈاکٹر راج کنودیا کے حوالے سے یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی جب ریڈٹ پر ایک پوسٹ کو لائیک کیا گیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انھوں نے جھانوی کپور کی رینوپلاسٹی کی ہے۔ امریکی میڈیا پرسنالٹی خولے کارڈیشین نے اس سے قبل بتایا تھا کہ ڈاکٹر کنودیا نے انکی رینوپلاسٹی کی تھی۔
Source: social media
خبر سنسنی اور مبالغہ آرائی پر مبنی، کارروائی کریں گے، سونو سود
اکشے اور ٹوئنکل نے اپنا لگژری اپارٹمنٹ 80 کروڑ میں فروخت کردیا
سیف علی خان پر حملے کے ملزم کے فنگر پرنٹ میچ ہو گئے
سلمان خان کا عورتوں کے لباس سے متعلق بیان؛ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
راکھی ساونت دلہن بن گئیں
مسلمان ہوں مگر گائے کا گوشت نہیں کھاتا، سلمان خان کا انکشاف
سلمان خان کا عورتوں کے لباس سے متعلق بیان؛ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
جب میں زخمی ہوا، بیٹے تیمور نے مجھ سے پوچھا کیا آپ مر جائیں گے؟ سیف علی خان
سلمان خان کی پہلی بار ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا کی طلاق پر لب کشائی
مسلمان ہوں مگر گائے کا گوشت نہیں کھاتا، سلمان خان کا انکشاف