بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور منفی کرداروں کی ادائیگی میں شہرت رکھنے والے پریم چوپڑا کا کہنا ہے کہ انہوں نے انگلش فلموں میں کام نہ کرنے کا فیصلہ اس وجہ سے کیا کیونکہ مغرب کے لوگ بھارتیوں کے ساتھ جانوروں کی طرح سلوک کرتے ہیں۔ لاہور میں پیدا ہونے اور شملہ میں پلنے بڑھنے والے 88 سالہ پریم چوپڑا اپنی کلٹ کلاسیک پرفارمنس فلم دو راستے، پریم نگر، اپکار اور بوبی میں پیش کی۔ اپنے جونیئر ساتھیوں نصیر الدین شاہ، انوپم کھیر اور انیل کپور کی طرح پریم چوپڑا نے بھی ہالی ووڈ کا رخ کیا اور 2012 میں فلم ہارٹ لینڈ میں کام کیا۔ تاہم اس حوالے سے اپنے انٹرویو میں 60 برس سے فلمی دنیا میں سرگرم اور چار سو سے زیادہ فلموں میں کام کرنے والے پریم چوپڑا نے کہا کہ انہوں نے اس وقت فیصلہ کیا کہ وہ آئندہ کبھی انگلش موویز میں کام نہیں کریں گے، اسکی وجہ یہ تھی کہ مغرب میں بھارتیوں کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔
Source: Social Media
ہمارا ہیرو بوڑھا ہوگیا، سلمان خان کی نئی تصویر پر مداحوں کو تشویش
امتیابھ بچن نے 350 کروڑ آمدن پر 120 کروڑ ٹیکس دیا
چھاوا نے آمدنی میں اینمل اور پٹھان کو پیچھے چھوڑ دیا
اسامہ بن لادن میرے نمبر ون فین تھے: الکا یاگنک
’دل میں آرزو جاگی اللہ نے قبول فرمائی‘، اداکارہ حنا نے عمرہ ادا کرلیا
’سلمان خان کو بھی ایک گوری ڈھونڈنی چاہیے؟‘ صحافی کے سوال پر عامر کا جواب