فیفا ورلڈ رینکنگ میں فرانس ایک بار پھر پہلے نمبر پر آ گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس نے 2018ء کے بعد پہلی بار فیفا رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔ تازہ رینکنگ میں اسپین دوسرے اور ارجنٹینا تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ پرتگال ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر، برازیل چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ فٹبال ٹاپ 50 ٹیمز میں ترکیہ، آئیوری کوسٹ، سویڈن اور تیونس کی درجہ بندی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ فیفا رینکنگ میں ویتنام 9 درجے ترقی کے ساتھ سب سے بڑا جمپ لگانے والی ٹیم ہے جبکہ نیپال اور بھوٹان کی پوزیشن پہلے سے بہتر ہوئی ہے۔ ورلڈ کپ 2026ء کے لیے کوالیفائی کرنے والی 48 ٹیموں میں سے 37 ٹاپ 50 میں شامل ہیں جبکہ اٹلی، ڈنمارک اور نائجیریا ٹاپ 30 میں ہونے کے باوجود ورلڈ کپ 2026ء سے باہر ہو گئی ہیں۔ پاکستان کی میانمار سے شکست کے بعد رینکنگ میں تنزلی ہو گئی ہے، قومی ٹیم درجہ بندی میں 202 ویں نمبر پر موجود ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع