امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں اےٹین طیاروں میں بڑا اضافہ کر دیا۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق پینٹاگون نے مشرق وسطیٰ میں اےٹین ’’وارتهوگ‘‘ طیاروں کی تعداد دگنی کر دی اور مزید 18اےٹین طیارے خطے میں بھیجے جا رہے ہیں۔ اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلے سے موجود ایک درجن طیارے بھی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور امریکی کمانڈرز نے ایرانی کشتیوں اور ملیشیاز کو نشانہ بنایا ہے۔ اے ٹین طیارے زمینی و بحری اہداف پر مؤثر حملوں کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ طیارہ فی سیکنڈ 70گولے فائر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جب کہ کم رفتار اور کم بلندی پر پرواز اور ہدف پر طویل وقت تک موجود رہ سکتا ہے۔ طیاروں کو آبنائے ہرمز کے قریب زمینی کارروائیوں میں استعمال کیے جانے کا امکان ہے اور خارگ جزیرہ بھی ممکنہ ہدف ہے۔ امریکی طیارے برطانیہ کے اڈے سے ہوتے ہوئے مشرق وسطیٰ پہنچ رہے ہیں، اے ٹین کی موجودگی ایران کے فضائی دفاع کمزور ہونے کا اشارہ ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع