جرمنی : فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر لفتھانسا کا نیا بوئنگ طیارہ ‘زمین بوس’ ہوگیا ، جس کے نتیجے میں عملے کے متعدد ارکان زخمی ہوگئے۔ جرمنی کے مصروف ترین ہوائی اڈے فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر بورڈنگ کے دوران لفتھانسا ایئرلائن کے ایک نئے بوئنگ 787-9 طیارے کا نوز گیئر اچانک گرنے سے طیارہ زمین بوس ہو گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد معمولی زخمی ہو گئے۔ ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب لاس اینجلس جانے والی پرواز LH450 کی بورڈنگ جاری تھی۔ واقعے کے وقت طیارے میں مسافر موجود نہیں تھے، تاہم کیبن کریو اور گراؤنڈ ہینڈلنگ عملہ طیارے میں موجود تھا۔ حادثے میں کیبن کریو کے دو ارکان اور گراؤنڈ ہینڈلنگ کے چند ملازمین معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ فرینکفرٹ ایئرپورٹ کے برج A15 پر پیش آیا، جہاں کھڑا طیارہ نوز گیئر گرنے کے باعث سامنے کی جانب جھک گیا اور اسے شدید نقصان پہنچا۔ لفتھانسا نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ نوز گیئر کے اچانک فیل ہونے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔ متاثرہ بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر نے رواں سال جنوری میں اپنی پہلی پرواز کی تھی جبکہ تقریباً پانچ ماہ قبل اسے لفتھانسا کے بیڑے میں شامل کیا گیا تھا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع