International

فرانسیسی صدر کے دورۂ برطانیہ پر کیٹ مڈلٹن خصوصی توجہ کا مرکز کیوں؟

فرانسیسی صدر کے دورۂ برطانیہ پر کیٹ مڈلٹن خصوصی توجہ کا مرکز کیوں؟

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے دورۂ برطانیہ پر شہزادی کیٹ مڈلٹن خصوصی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور ان کی اہلیہ بریجٹ کے برطانیہ پہنچنے پر خود ان کا استقبال کیا۔ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کی فرانس کی صدر اور خاتونِ اوّل کا استقبال کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ اس وائرل ویڈیو میں برطانوی شہزادی ہلکے گلابی رنگ کا لباس پہنے بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شہزادی کیٹ مڈلٹن کی دلکش شخصیت اور موقع کی مناسبت سے لباس کے انتخاب پر ان کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ کیٹ مڈلٹن کی شخصیت میں ملکہ برطانیہ بننے کی تمام خصوصیات نظر آتی ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments