International

فرانس کا ایران سے پابندیاں نہ ہٹانے کا اعلان

فرانس کا ایران سے پابندیاں نہ ہٹانے کا اعلان

پیرس(13 جولائی 2026): فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نوئل باروٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جب تک ایران اپنے جوہری پروگرام سے مکمل اور واضح دستبرداری اختیار نہیں کرتا، تب تک اس پر عائد عالمی پابندیاں ختم نہیں کی جائیں گی۔ فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نوئل باروٹ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران کو اپنے جوہری عزائم ترک کرنا ہوں گے، بصورت دیگر اقوام متحدہ کی جانب سے عائد کردہ پابندیاں بدستور برقرار رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی حتمی امن معاہدے کی تسلی بخش شرائط طے پانے تک ان پابندیوں میں کوئی نرمی نہیں کی جائے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ فرانس نے ایران کے جوہری معاملے پر جاری تعطل کو ختم کرنے اور مذاکرات میں اہم کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، تاہم موجودہ بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ پیرس اپنے اصولی موقف پر قائم ہے۔ واضح رہے کہ فرانس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ویٹو پاور رکھنے والا مستقل اور ایک انتہائی اہم رکن ملک ہے، جس کے اس سخت موقف کو عالمی سطح پر انتہائی اہمیت دی جا رہی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments