فرانسیسی حکام نے کہا ہے کہ شمالی ملک کے ساحل سے دو مشتبہ افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ سمندر میں 230 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق شمالی فرانس کے ساحل پر ایسے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں، جو ممکنہ طور پر برطانیہ پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔ تارکین کو پیش آنے والے حادثات اور اموات کے باوجود لوگ انتہائی سرد موسم کے دوران بھی سمندر پار کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان میں سے ایک شخص بے ہوش تھا جبکہ شدید سردی کی وجہ سے دوسرے پر کپکپی طاری تھی۔ ایک اور کشتی کی جانب سے ہنگامی پیغام دیا گیا جس میں 38 افراد سوار تھے۔ اسی طرح ایک مقام سے ملنے والی کشتی سے بھی 19 افراد کو نکالا گیا۔ ڈنکرک کے قریب، 42 مسافروں کو بچایا گیا جن میں دو کو ایئر لفٹ کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا۔ شام کے وقت ایک پیٹرول بوٹ نے 33 افراد کو بچایا جو صبح سمندر عبور کرنے میں ناکام ہو گئے تھے۔ حالیہ مہینوں میں کیلی کے آس پاس کے ساحلوں پر تارکین وطن کی عارضی کشتیاں الٹنے کے بعد لاشیں ملی تھیں۔ فرانسیسی حکام کے مطابق گزشتہ سال کم از کم 76 تارکین وطن برطانیہ پہنچنے کی کوشش میں جان سے گئے تھے۔
Source: social media
مفرور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو بنگلہ دیش کی عدالت نے بڑی سزا سنا دی
مقبوضہ بیت المقدس: مشہور بک شاپ پر اسرائیلی پولیس کا چھاپہ، مالک گرفتار
امریکا میں اسٹیل اور الومینیم کی درآمد پر ٹیرف آج سے نافذ، یورپی یونین کا جوابی ٹیرف کا اعلان
یوکرین تنازع پر فیصلے واشنگٹن یا کیف سے نہیں ماسکو سے آئیں گے، روسی وزارت خارجہ
آئندہ دنوں میں روس یوکرین مکمل جنگ بندی کی امید ہے: ٹرمپ
پاکستان:نابالغ بچی کی زبردستی شادی پر باپ کی خودکشی؛ تین گرفتار
غزہ میں اسرائیلی فوج نے فٹبالر سمیت 2 فلسطینی شہید کردیے
روس: کرسک میں یوکرین کا حملہ، 4 افراد ہلاک
یوکرین کی سرزمین پر نیٹو افواج کی کسی بھی شکل میں موجودگی روس کے لیے خطرہ ہے: لاوروف
ماہرین فلکیات نے مصر اور کئی دوسرے ممالک میں عید الفطر کی تاریخ کی پیش گوئی کر دی
ناسا ایجنسی میں ملازمتوں پر جھاڑو پھیرنے کا عمل شروع، چیف سائنٹسٹ بھی لپیٹ میں!
ٹرمپ نیتن یاہو سے زیادہ قیدیوں کےانجام کے بارے میں فکر مند ہیں: اسرائیلی رائے عامہ
مسجد میں پیش امام بچوں کے ساتھ بچہ بن گئے، چُھپن چُھپائی کھیلی
بی ایل اے کا پاکستانی فوجی کارروائی پر فیصلہ کن جواب، مزید 50 یرغمالیوں کے قتل کا دعویٰ