ہیلسنکی(18 جون 2026): فن لینڈ کی پارلیمنٹ نے ملک میں جوہری ہتھیاروں پر عائد دیرینہ پابندی کو ختم کرنے کے حق میں ووٹ دے دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا "یورو نیوز” کے مطابق اس تاریخی فیصلے کے بعد فن لینڈ کی دفاعی پالیسی میں ایک بہت بڑی اور اہم تبدیلی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فن لینڈ کی جانب سے یہ اقدام عالمی فوجی اتحاد نیٹو میں شمولیت کے بعد اپنی پالیسیوں کو اس کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے تحت کیا گیا ہے۔اس فیصلے کا بنیادی مقصد موجودہ دور کے بدلتے ہوئے عالمی سیکیورٹی حالات کے مطابق ملک کے دفاع کو مزید مضبوط اور ناقابلِ تسخیر بنانا ہے۔ اس قانون سازی کے بعد اب مخصوص اور ہنگامی حالات میں ملک کے اندر جوہری ہتھیاروں کی موجودگی کی اجازت ممکن ہو سکے گی۔ نئے فیصلے کے تحت فن لینڈ میں ایٹمی ہتھیاروں کی درآمد، منتقلی اور انہیں رکھنے کی اجازت دی جا سکے گی۔ واضح رہے کہ پارلیمنٹ میں ہونے والی اس تاریخی ووٹنگ کے ذریعے فن لینڈ کا سال 1980 کا پرانا ‘نیوکلیئر انرجی ایکٹ’ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت ملک میں جوہری ہتھیاروں پر مکمل پابندی عائد تھی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع