فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے اعلان کیا ہے کہ نئے صدر کا انتخاب 2027 میں کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ اعلان پچھلے صدارتی انتخاب کے 21 سال بعد کیا ہے، جبکہ اس اعلان کے مطابق صدارتی انتخاب کا انعقاد ہو گیا تو یہ عملا 22 سال بعد موقع ہوگا کہ فلسطینی عوام اپنا نیا صدر منتخب کر سکیں گے۔ صدر محمود عباس جنہیں 2005 میں صدر منتخب کیا گیا تھا۔ محمود عباس نے اعلان کر دیا ہے کہ اگلا صدارتی انتخاب 2027 کے ابتدائی مہینوں میں ہوگا۔ جبکہ فلسطینی مقننہ کا انتخاب رواں سال ماہ نومبر میں ہی کیا جائے گا۔ 90 سالہ صدر محمود عباس کا یہ اعلان فلسطینی خبر رساں ادارے نے پیر کے روز رپورٹ کیا ہے۔ تاہم اس میں یہ رپورٹ نہیں کیا گیا کہ صدر محمود عباس اگلے صدارتی انتخاب کا بھی حصہ بنیں گے یا نہیں۔ صدر محمود عباس 2005 سے فلسطینی اتھارٹی کے صدر چلے آرہے ہیں۔ ان کا انتخاب چار سال کی مدت کے لیے کیا گیا تھا۔ مگر بعد ازاں یہ سلسلہ صدارت چلتا رہا اور نئے انتخاب التوا میں رہے۔ محمود عباس کی بطور صدر مدت میں اضافہ کیا جاتا رہا تاکہ امور انتظامی چلائے جاتے رہیں۔ ان کی ناقدین اس صورت حال میں ان کے خلاف تنقید بھی کرتے رہے۔ لیکن امریکہ و یورپ نے ہمیشہ ان کی صدارت کو قبول کر کے انہیں ہی فلسطینی نمائندے کے طور پر اہمیت دی۔ اب نئے کیے گئے اعلان کے مطابق اگلے صدارتی انتخابات 2027 کے اوائل میں ہوں گے۔ البتہ مجلس قانون کے انتخابات نومبر 2026 میں ہوں گے، صدر محمود عباس کا کہنا ہے کہ وہ مقننہ کے انتخابات کے انعقاد کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ انتخابات میں فلسطینی فلسطین سے باہر رہتے ہوئے بھی حصہ لے سکیں گے۔ خیال رہے نیشنل کونسل 'پی ایل او' کی مقننہ کے طور پر کام کرتی ہے، اس نیشنل کونسل کے 700 ارکان ہیں۔ 700 ارکان فلسطینی سرزمین سے باہر بھی پھیلے ہوئے ہیں۔ فلسطینی اسمبلی کا پچھلا انتخاب 2006 میں ہوا تھا اس انتخاب میں اکثریتی نشستوں پر حماس کامیاب ہوئی تھی۔ جبکہ محمود عباس کی جماعت کو پارلیمانی انتخابات میں حماس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ حماس کی اکثریت ہوجانے کے باعث صدر نے اسمبلی کا 2007 سے اب تک اجلاس طلب نہیں کیا ہے۔ نئے الیکش کے بعد اصلاحات کا نفاذ کیا جائے گا۔ ان اصلاحات کا تقاضا امریکہ اور یورپی برادری کی طرف سے کیا جاتا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع