اسرائیل کی جانب سے غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکنے کے بعد آئرش صدر کیتھرین کونولی کی بہن ڈاکٹر مارگریٹ کونولی سمیت کم از کم 6 آئرش شہریوں کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ منتظمین کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد نے گرفتاری سے قبل ویڈیوز ریکارڈ کروائی تھیں، جو بعد میں جاری کی گئیں۔ گلوبل فلوٹیلا کی جانب سے جاری ویڈیو میں ڈاکٹر مارگریٹ کونولی نے کہا کہ اگر یہ ویڈیو دیکھی جا رہی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ انہیں اسرائیلی فورسز نے فلوٹیلا کی کشتی سے ’اغوا‘ کرلیا ہے اور وہ اسرائیلی جیل میں قید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس فلوٹیلا کا حصہ بننے پر فخر محسوس کر رہی ہیں اور یہ اب تک کا سب سے بڑا فلوٹیلا ہے۔ آئرش صدر کیتھرین کونولی کی بہن مارگریٹ کونولی انسانی امداد کے مشن کے تحت غزہ جانے والے قافلے میں شریک تھیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ