International

فلوٹیلا کارکنوں کی توہین آمیز ویڈیو کے بعد عرب دنیا کی طرف سے بھی بین گویر کی مذمت

فلوٹیلا کارکنوں کی توہین آمیز ویڈیو کے بعد عرب دنیا کی طرف سے بھی بین گویر کی مذمت

عرب و اسلامی ملکوں کی وزارت ہائے خارجہ نے اسرائیلی انتہا پسند وزیر بین گویر کی جانب سے فلوٹیلا پر سوار انسانی حقوق کارکنوں کے ساتھ بد ترین اور توہین آمیز سلوک پر مبنی ویڈیو آن ایئر کرنے پر سخت مذمت کی ہے۔ ان مذمت کرنے والی وزارت ہائے خارجہ میں سعودی عرب، اردن، امارات، قطر، انڈونیشیا، پاکستان، مصر شامل ہیں۔ ان کی طرف سے اتوار کے روز بیان جاری کیا گیا ہے۔ فلوٹیلا کے 430 کارکنوں کو اسرائیلی فورسز نے پچھلے ہفتے حراست میں لے لیا تھا۔ تاہم اتوار کے روز واپس ترکیہ روانہ کر دیا گیا ہے۔ تاہم اس سے پہلے اسرائیل اور اس کی داخلی سلامتی کے وزیر کا یورپ سمیت پوری دنیا سے لعن طعن سننا پڑی تھی۔ نہ صرف یہ کہ مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کارکن محض اس لیے گلوبل صمود فلوٹیلا پر غزہ کی جانب عازم سفر ہوئے تھے کہ پر امن طریقے سے زیر محاصرہ غزہ اور اس کے جنگ زدہ رہائشی فلسطینیوں کی حالت زار دنیا کے ضمیر کو جھنجوڑنے کے لیے سامنے لائی جا سکے۔ اس طرح کی یہ تیسری کوشش تھی۔ اس فلوٹیلا میں مجموعی طور پر پچاس کے لگ بھگ جہاز اور کشتیاں شامل تھیں۔ ان پر اٹلی، سپین اور فرانس سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کارکن شامل تھے۔ کئی ملکوں نے اسرائیلی سفیروں کو اپنی وزارت خارجہ میں طلب کیا اور ان کارکنوں کی گرفتاری اور ان کے ساتھ توہین آمیز سلوک پر احتجاج کیا۔ ایتمار بین گویر نے ان انسانی حقوق کارکنوں کے بازو پیچھے کی طرف بندوائے تھے اور انہیں زمین پر جھکنے پر مجبور کیا تھا۔ اس پر کافی ملکوں کا ضمیر جاگا اور انہوں نے اسرائیل سے سخت احتجاج کیا۔ 'ایس پی اے' کے مطابق اتوار کے روز مسلم اور عرب ملکوں کے وزرائے خارجہ نے بھی اس واقعے کی سخت مذمت کی۔ ان وزرا نے کہا اسرائیلی وزیر نے جان بوجھ کرعوامی توہین کا ارتکاب کیا ہے۔ یہ انسانی عظمت اور بین الاقوامی قوانین کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔ وزرائے خارجہ نے بین گویر کی جانب سے اس انتہا پسندانہ اشتعال انگیزی کو پر تشدد اقدام کہا ہے۔ یہ اقدام نفرت کی آگ کو مزید بھڑکانے کی کوشش کے علاوہ دوریاستی حل کی کوششوں کے بھی خلاف ہے۔ اس لیے مطالبہ کرتے ہیں کہ بین گویر کا احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے۔ نیز ایسی اشتعال انگیزی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مبنی کارروائیوں کو روکنے کے اقدمات کیے جائیں۔ یہ واقعات کا بار بار ہونا ناقابل قبول ہے۔ اسلامی و عرب ملکوں کے وزرائے خارجہ نے انسانی حقوق کے تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا اور زیر حراست فلسطینیوں کی عزت وعظمت کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔ یاد رہے اسرائیلی جیلوں میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد قید ہے، ان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments