ہوڑہ ضلع کے گھسڑی کالی تلہ ھوڑہ وارڈ نمبر 1 میں جناب بدرالدجی انصاری سماجی کارکن کے قیادت میں نمازِ عیدالفطر کے موقع پر عید ملن کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں حضرت قاری لقمان رضا زرتاب جامی صاحب خطیب وامام فردوس مسجد گھسڑی ہوڑہ شامل تھے۔اس موقع پر ھندو مسلم اتحاد و بھائی چارگی دیکھنے کے لائق تھی۔ ڈی سی پی شمالی ہوڑہ جناب مالی پچگھڑا تھانہ کے آئی سی سابق کونسلر محترمہ ساوتری دیوی ساو جناب احسان رضاءصاحب امام سید میر مسجد کے امام جناب حافظ گلاب اشرفی صاحب نائب امام فردوس مسجد جناب حافظ سہیل اختر صاحب جناب پردیپ شرما راھول سنگھ پپو بھائی سوجے شاہا اور دیگر معزز حضرات موجود تھے پروگرام کا آغاز ہوا حضرت قاری لقمان رضا صاحب ڈی سی پی شمالی ھوڑہ کو گلاب پھول پیش کر مبارک باد دی اور ڈی سی پی صاحب امام فردوس مسجد کو گلدستہ اور میٹھایاں دیتے ہو ئے ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ مالی پچگھڑا تھانہ کے ائی سی صاحب کو احسان رضاءصاحب نے گلاب پیش کی پروگرام کے اختتام پر لوگوں میں میٹھایاں شربت تقسیم کی گئی پروگرام کو کامیاب بنانے میں جناب فیروز انصاری صاحب جناب محمد نثار صاحب سماجی کارکن جناب دنیش کمار رائے جناب محمد نعیم صاحب نے اہم کردار ادا کیا۔
Source: Mashriq News service
جنوبی 24 پرگنہ: پٹاخے بناتے ہوئے خوفناک دھماکہ، ایک ہی خاندان کے چار بچوں سمیت سات افراد کی موت
گھرمیں کنگ کوبرا پائے جانے سے سنسنی
رام نومی کے دن ہنگامہ آرائی کا امکان ، پولس نے ریاست کے لوگوں کو چوکس کیا
ہوڑہ کے ایک کارخانے میں آگ لگ گئی
قتل کے بعد دل، جگر اور گردے الگ کردیئے گئے
چالسا کے ٹیا بان کے جنگل میں زبردست آتشزدگی! رضاکار تنظیمیں اورمحکمہ جنگلات کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی