ریلوے کو بھارت بند کے تحت نہیں رکھا گیا ہے۔ اسپتال، ایمبولینس اور فائر بریگیڈ جیسی ایمرجنسی سروسز کو بھی اس سے باہر رکھا گیا ہے۔ ریاست میں حالات کو معمول پر رکھنے کے لیے انتظامیہ سرگرم ہوگئی ہے۔ کلکتہ کے مختلف مقامات پر بڑی تعداد میں پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔ صبح سے ہی مختلف اضلاع میں بند کا جزوی اثر دیکھا گیا ہے۔بنسیہاری پولیس اسٹیشن کے آئی سی نے بھارت بند کی حمایت کرنے والے ایک مظاہرین کو تھپڑ مار دیا۔ سڑک بلاک کرنے کے دوران مظاہرین کی بنشیہاری پولیس اسٹیشن کے آئی سی عاصم گوپے کے ساتھ جھگڑا ہوگیا۔ اس وقت پولیس افسر نے اسے تھپڑ مار دیا۔ حملہ کرنے والے مشتعل شخص کا نام مجید الرحمان ہے۔ وہ CPI(M) کی بنشیہاری ایریا کمیٹی کے رکن ہیں۔ بعد میں اسے گرفتار کر کے تھانے لے جایا گیا۔ مشتعل افراد نے پولیس کو گھیرے میں لے کر احتجاج کیا۔ مشتعل افراد نے پارٹی کارکن کو بلاجواز گرفتار کرنے پر پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
Source: social media
گورنر نے پی ایس سی چیئر مین کی تقرری کا حکم دے کر ریاست کو نشانہ بنایا
کچھڑی میں چھپکلی، بچوں کے ساتھ بڑوں نے آئی سی ڈی ایس کا کھانا کھایا
ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے مظاہرین نے سڑک پر ٹائر جلائے
بھارت بند لائیو : پولیس نے مظاہرین کو تھپڑ مارا، جگہ جگہ سڑکیں بند
شہد کی مکھیوںکا حملہ ، خواتین سمیت کئی لوگ زخمی
کوچ بہار میں صبح سے بھارت بندمیںملا جلا ردعمل