International

فلپائن کا چین پر سمندر میں زہر کے استعمال کا سنگین الزام

فلپائن کا چین پر سمندر میں زہر کے استعمال کا سنگین الزام

فلپائن نے چین پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے جنوبی بحیرۂ چین کے ایک متنازع علاقے میں سائینائیڈ (زہریلا کیمیکل) استعمال کیا ہے جس سے سمندری حیات اور ماہی گیری کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق فلپائنی حکام کا دعویٰ ہے کہ بحریہ نے گزشتہ سال ایک زیرِ آب چٹان کے قریب چینی کشتیوں سے بوتلیں ضبط کی تھیں جن میں زہریلے مادے کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے، یہ علاقہ اسپریٹلی جزائر میں واقع ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تنازع کا مرکز ہے۔ قومی سلامتی کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے کہا ہے کہ زہر کا استعمال تخریبی کارروائی ہو سکتا ہے جس کا مقصد مقامی مچھلیوں کو ختم کرنا اور وہاں موجود فلپائنی اہلکاروں کو خوراک سے محروم کرنا ہے۔ اُنہوں نے خبردار کیا ہے کہ اس سے مونگے کی چٹان کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے جس پر فلپائن کا ایک جنگی جہاز کھڑا ہے۔ دوسری جانب چین نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ فلپائن نے چینی ماہی گیروں کو ہراساں کیا اور ان کا سامان ضبط کیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments