International

فضائی دفاع کا نظام میزائلوں اور ڈرونز کو روک رہا ہے: کویت

فضائی دفاع کا نظام میزائلوں اور ڈرونز کو روک رہا ہے: کویت

کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کونا نے ملک کی مسلح افواج کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ کویت کا فضائی دفاع کا نظام سنیچر کے روز حملہ آور میزائلوں اور ڈرونز کو روک رہا ہے۔ کویتی فوج نے مزید کہا کہ دھماکوں کی آوازیں فضائی دفاع کے نظام کی جانب سے اہداف کو نشانہ بنائے جانے کی وجہ سے ہیں۔ کویت کے فوجی حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی اور سکیورٹی ہدایات پر عمل کریں۔ بحرین کی وزارتِ داخلہ نے اعلان کیا ہے خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں اور ملک میں فضائی انتباہ جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ انتباہ آبنائے ہرمز میں تازہ جھڑپوں کے بعد اس وقت جاری کیا گیا جب کویت نے اعلان کیا کہ وہ میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنا ہے۔ بحرین کی وزارتِ داخلہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں لکھا: ’خطرے کا سائرن بج چکا ہے۔ شہریوں اور رہائشیوں سے درخواست ہے کہ وہ پر سکون رہیں اور قریبی محفوظ مقام پر چلے جائیں۔‘ ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم نے پاسداران انقلاب کے شعبۂ تعلقات عامہ کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ گوروک اور جزیرہ قشم پر امریکی ’جارحیت‘ کے بعد خطے میں ’دشمن‘ کے اڈوں کو ایرانی فوج کی جانب سے ایروسپیس میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments