فٹبال کی دنیا کے سپر سٹار رونالڈو اب سعودی عرب کی فروغ سیاحت مہم کے لیے بھی اہم سٹار کے طور پر سامنے آگئے ہیں۔ وہ اس سال مملکت کے طول و عرض میں سیاحت کے لیے چلائی جانے والی مہم کا حصںہ ہوں گے۔ رونالڈو سعودی عرب میں فٹ بال کے اہم اور مشہور ترین الناصر کلب کپتان ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب میں سیاحتی مہم کا حصہ بننے پر ایک ویڈیو میں خوشی کا اظہار کیا ۔ جس میں وہ خود سعودی عرب کا روایتی لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔ یہ ویڈیو ایک ثقافتی و سیاحتی تقریب کے دوران بنائی گئی ہے۔ ویڈیو میں مملکت کو سیاحوں کی منزل کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ فروغ سیاحت کی اس مہم کا مقصد دوسرے ملکوں سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کو بھی مملکت کی طرف راغب کرنا ہے۔ یہ ویڈیو سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے شیئر کی ہے۔ تاکہ بین الاقوامی برادری کو سعودی عرب میں سیاحتی مواقع کی جانب متوجہ کیا جا سکے۔ اس مہم میں ٹارگیٹ کیے گئے ملکوں میں یورپی ممالک کے علاوہ چین اور بھارت وغیرہ بھی شامل ہیں۔ خبر رساں ادارے 'ایس پی اے' کے مطابق فروغ سیاحت کے لیے بنائی گئی اس ویڈیو میں سیاحتی ورائٹی اور کوالٹی کے علاوہ مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ مملکت میں حالیہ برسوں کے دوران کھیلوں کے کئی مقابلے ہوئے ہیں۔ نیز سعودی عرب نامور فٹبالرز کے لیے ایک گھر ہے۔ جیسا کہ رونالڈو اور اس کے کلب میں شامل ہونے والوں کے لیے ہے۔ یاد رہے سعودی عرب فیفا ورلڈکپ 2034 کی میزبانی کرے گا۔ احمد الخطیب نے کہا عالمی سطح پر سعودی عرب کا مقام مضبوط ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں ثقافت، سیاحت اور عالمی سطح کی تقریبات اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ 'ایس پی اے' کے مطابق رونالڈو نے کہا عالمی کھیلوں کے مرکز سعودی عرب کا حصہ بننا میرے لیے غیر متوقع ہونے کے ساتھ ساتھ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
Source: Social media
اسپن میں پھنس کر انگلینڈ کو شکست، ہندستان فتح سے 152 رن دور
لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا، حارث رؤف پی ایس ایل 9 سے باہر ہوگئے
ومبلڈن ٹینس: دوسرے سیمی فائنل میں یانک سنر نے نوواک جوکووچ کو ہرا دیا
آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹسیٹ سیریز میں کئی ریکارڈ بن گئے
بھارت ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف محفوظ پوزیشن میں
سچن تندولکر کے بیٹے کی منگنی ممبئی کے ایک بڑے کاروباری خاندان میں ہوئی