فٹبال کی عالمی فیڈریشن "فیفا" کے اعلان کے مطابق 2034 کے عالمی کپ کی میزبانی کے لیے سعدی عرب کی درخواست کو جائزے میں 500 میں سے 419.8 پوائنٹ ملے ہیں۔ یہ عالمی کپ کے لیے میزبانی کی درخواست کے فنی جائزے میں فیفا کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ سال 2030 اور 2034 کے عالمی کپ مقابلوں کے لیے میزبان ملکوں کے چناؤ اور فنی جائزے کے نتائج کا سرکاری طور پر اعلان 11 دسمبر کو فیفا کی جنرل باڈی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ فیفا کے ایک سرکاری وفد نے گذشتہ ماہ اکتوبر میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا تا کہ مملکت کی جانب سے میزبانی کے لیے نامزدگی کی تفصیلات سے آگاہ ہو سکے۔ وفد نے عالمی کپ کے لیے میزبان شہروں کا دورہ کیا اور وہاں اس حوالے سے تمام تیاریوں اور کھیلوں سے متعلق منصوبوں کا جائزہ لیا۔ واضح رہے کہ 2034 کے عالمی کپ میں پہلی مرتبہ دنیا کے 48 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ سعودی عرب نے 2034 کے فٹبال عالمی کپ کی میزبانی کے لیے سرکاری طور پر اپنی نامزدگی کی درخواست رواں سال جولائی میں جمع کرائی تھی۔ درخواست کے مطابق عالمی کپ کے میچ 15 اسٹیڈیموں میں کھیلے جائیں گے۔ یہ اسٹیڈیم مملکت کے پانچ شہروں رياض، جدہ، الخبر، ابها اور نيوم میں واقع ہیں۔ ان کے علاوہ دس دیگر مقامات میچوں کی میزبانی انجام دیں گے۔
Source: social media
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان
اکشر پٹیل کے ہاں بیٹے کی پیدائش
ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر 3 پر بابر اعظم کی پرفارمنس غیر متاثر کن ہے،راشد لطیف
میرا کام کھیلنا ہے سیاست نہیں: شاہین آفریدی
رونالڈو کی برف میں تیراکی کی دل کو چھو لینے والی ویڈیو
بمراہ نے ٹیسٹ گیندبازی رینکنگ میں اشون کے ریکارڈ کی برابری کی
رونالڈو کی برف میں تیراکی کی دل کو چھو لینے والی ویڈیو
بمراہ نے ٹیسٹ گیندبازی رینکنگ میں اشون کے ریکارڈ کی برابری کی
جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، محمدعباس کی 3 سال بعد واپسی
سابق کرکٹر کے والد کو غبن کے جرم میں 7 سال قید کی سزا