ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ اے آئی ماہرین کو چاہیے ٹرمپ کو نوکنگز مظاہرین کی حقیقت سے آگاہ کریں۔ صدر مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی شہری سب سے پہلے اسرائیل کے بیانیے پر غصے میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ اسرائیلی بادشاہوں سے تھک چکے ہیں جو امریکی جمہوریت پر حکومت کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے نہ کرنے کے اعلان کے باوجود امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملے کر کے توانائی تنصیبات کو نقصان پہنچایا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد کرج اور تہران کے کچھ علاقوں میں بجلی معطل ہوئی، حملوں سے ایرانی صوبے البرز میں بھی بجلی کا گرڈ متاثر ہوا تاہم کچھ دیر بعد بیشتر علاقوں کی بجلی بحال کر دی گئی۔ ایران کے نائب وزیر توانائی نے تصدیق کی ہے کہ مشرقی تہران میں بجلی بحال کر دی گئی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع