International

ایک اور ملک کا ایران سے مذاکرات بحال کرنے کا اعلان

ایک اور ملک کا ایران سے مذاکرات بحال کرنے کا اعلان

جرمنی نے ایران سے اپنے مذاکرات کا عمل بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔ العربیہ کے مطابق جرمن چانسلر فریڈرک میرز کا کہنا ہے کہ جرمنی بھی ایران سے مذاکرات شروع کرنے جا رہا ہے ایران سے مذاکرات پر امریکا اور یورپی یونین کو اعتمادمیں لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد اسلام آباد میں امریکا-ایران مذاکرات کو کامیاب بنانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران جنگ کی وجہ سے نیٹو اتحاد ٹوٹتا نہیں دیکھ سکتے کیونکہ نیٹو کا استحکام یورپ کی سلامتی کےلیے بےحد ضروری ہے، ٹرمپ کو مذاکرات کے ذریعے امن قائم کرنے پر زور دیا ہے امن معاہدے کی صورت میں سمندری راستوں کی حفاظت کریں گے۔ جرمن چانسلر نے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات کی کامیابی کیلئے ایران سے رابطے جاری ہیں، عالمی معیشت کو مزید نقصان سے بچانا ترجیح ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments