International

ضرورت پڑنے پر وینس اور روبیو بھی پاکستان جا سکتے ہیں: وائٹ ہاؤس

ضرورت پڑنے پر وینس اور روبیو بھی پاکستان جا سکتے ہیں: وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے فاکس نیوز کو بتایا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ ہونے والے نئے مذاکراتی دور میں شرکت نہیں کریں گے۔ لیویٹ کے مطابق اگرچہ اس مرحلے پر وینس امریکی نمائندوں کشنر اور وِٹکوف کے ساتھ شامل نہیں ہوں گے لیکن وہ وزیر خارجہ مارکو روبیو اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ انتظار میں رہیں گے کہ ’اگر ان کی موجودگی ضروری ہو جائے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’نائب صدر اس پورے عمل میں شامل ہیں اور وہ یہاں تیار رہیں گے۔‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’اگر ضرورت پڑی تو سب لوگ پاکستان جانے کے لیے تیار ہوں گے۔‘ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کے معاملے پر ’لچک کا مظاہرہ کیا۔‘ ان کے بقول امریکی صدر نے اسی لیے سٹیو وِٹکوف اور جیرڈ کشنر کو اسلام آباد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ ’ایرانیوں کا موقف براہِ راست سن سکیں۔‘ لیویٹ نے کہا کہ ایرانی وفد براہ راست بات چیت چاہتا ہے اور صدر ’ہمیشہ سفارت کاری کو ایک موقع دینے کے لیے تیار رہتے ہیں۔‘ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو امید ہے کہ اس ملاقات سے مثبت پیش رفت سامنے آئے گی تاہم ’دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔‘ انھوں نے مزید کہا کہ نائب صدر جے ڈی وینس ’سٹینڈ بائی‘ پر ہوں گے۔ ان کے مطابق امریکہ انھیں پاکستان بھیجنے کے لیے تیار ہو گا اگر اسے ان کے وقت کا صحیح استعمال سمجھا گیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments