ممبئی، یکم نومبر : رویندر جڈیجہ اور واشنگٹن سندر کی اسپن میں پھنسے نیوزی لینڈ نے جمعہ کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں چائے کے وقت تک چھ وکٹ پر 192 رنز بنا لیے ہیں۔ آج یہاں وانکھیڑے اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری نیوزی لینڈ کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ لنچ کے بعد تین وکٹوں پر 92 کے اسکور سے آگے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ نے وکٹ بچاتے ہوئے ول ینگ اور ڈیرل مچل نے اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ سنچری کی طرف بڑھ رہے ول ینگ (71) کو 43ویں اوور میں جڈیجہ نے آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کو چوتھا جھٹکا دیا۔ ول ینگ اور ڈیرل مچل کے درمیان چوتھے وکٹ کے لیے 87 رنز کی شراکت ہوئی۔ اسی اوور میں جڈیجہ نے ٹام بلنڈل (0) کو بولڈ کرکے پویلین بھیج دیا۔ 53ویں اوور میں گلین فلپس (17) کو اپنا شکار بنایا۔ پہلے سیشن میں نیوزی لینڈ نے 92 کے اسکور پر تین وکٹیں گنوا دی تھیں۔ دوسرے سیشن میں 100 رنز پر تین وکٹیں گر گئیں۔ دوسرے سیشن میں دو بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔ چائے کے وقت تک نیوزی لینڈ نے 55 اوورز میں چھ وکٹوں پر 192 رنز بنالئے اور ڈیرل مچل (53 ناٹ آؤٹ) اور ایش سودھی (1 ناٹ آؤٹ) کریز پر موجود ہیں۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے لنچ تک تین وکٹوں پر 92 رنز بنائے تھے۔ پہلے سیشن میں آکاش دیپ نے ڈیون کونوے (چار) کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے ول ینگ نے کپتان ٹام لیتھم کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 44 رنز جوڑے۔ 16ویں اوور میں واشنگٹن سندر نے کپتان ٹام لیتھم (28) کو بولڈ کرکے ہندوستان کی جھولی میں دوسراوکٹ ڈال دیا۔ اس کے بعد راچن رویندرا (پانچ) کو بھی واشنگٹن نے 20ویں اوورز میں بولڈ کرکے پویلین بھیج دیا۔ ہندوستان کی جانب سے رویندر جڈیجہ نے تین اور واشنگٹن سندر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ آکاش دیپ نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
Source: uni news
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان
اکشر پٹیل کے ہاں بیٹے کی پیدائش
ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر 3 پر بابر اعظم کی پرفارمنس غیر متاثر کن ہے،راشد لطیف
میرا کام کھیلنا ہے سیاست نہیں: شاہین آفریدی
رونالڈو کی برف میں تیراکی کی دل کو چھو لینے والی ویڈیو
بمراہ نے ٹیسٹ گیندبازی رینکنگ میں اشون کے ریکارڈ کی برابری کی