تھائی لینڈ: لندن سے سنگاپور جانے والی سنگاپور ائیرلائن کی پرواز کے دوران جہاز کے ہچکولے کھانے سے ایک مسافر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جہاز میں 211 مسافر اور عملے کے 18 اراکین سوار تھے، پرواز کے دوران تھائی لینڈ کے قریب جہاز چند منٹوں میں 37 ہزار فٹ سے 31 ہزار فٹ کی بلندی تک گر گیا۔ جہاز کے ایک مسافر نے غیرملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ جہاز اوپر کی جانب اٹھا اور پھر اچانک ہی نیچےگرنے لگا، جن مسافروں نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھی تھی وہ جہاز کی چھت سے جاٹکرائے۔ اس ہنگامی حلات میں جہاز کو تھائی لینڈ کے سوارنابھومی ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ سنگاپور ائیرلائن نے مسافر کی ہلاکت پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ہر طرح کی ضروری مدد کے لیے تھائی حکام سے رابطے میں ہیں۔
Source: social media
حوثیوں کا کارگو بحری جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک، 15 لاپتہ
جانتے ہیں ایران کا انتہائی افزودہ یورینیم کہاں دفن ہے: نیتن یاہو
پیوٹن پر ٹرمپ کی تنقید کے بعد روس نے یوکرین پر ڈرون کی بارش کر دی
جنگ بندی کیلیے ‘حالات’ تیار ہیں، اسرائیلی آرمی چیف
جامع معاہدے کی پیش کش کی تھی جو نیتن یاہو نے مسترد کر دی : حماس
ٹرمپ انتظامیہ اور ریاست کیلیفورنیا میں انڈوں سے متعلق تنازع شدت اختیار کر گیا