کینبرا: آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر فلپ ہیوز کی دوران میچ گیند لگنے سے ہلاکت کے واقعے کو 10 برس بیت گئے۔ آج سے 10 برس قبل (2014) میں سڈنی میں فلپ ہیوز کو شیفلڈ شیلڈ کے میچ میں شین ایبٹ کی گیند سر پر لگی تھی جس کے باعث وہ جان کی بازی ہار گئے تھے۔ آج فلپ ہیوز کی یاد میں شیفلڈ شیلڈ کے نیو ساؤتھ ویلز اور تسمانیہ کے میچ میں کھلاڑیوں نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ اس دوران سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے کیونکہ اسی گراؤنڈ میں فلپ ہیوز کو سر پر شین ایبٹ کی گیند لگی تھی۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں شین ایبٹ بھی شامل تھے اور اس موقع پر شین ایبٹ جذباتی ہوگئے جس پر ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں حوصلہ دیا۔ سابق کرکٹر کی ہلاکت کے 10 سال مکمل ہونے پر فلپ ہیوز کی فیملی کی جانب سے بھی ایک محبت بھرا پیغام جاری کیا گیا۔ واضح رہے کہ فلپ ہیوز نے 26 ٹیسٹ، 25 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی تھی۔
Source: social media
کوربن بوش، لوآن ڈری پریٹوریئس کی سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ کی پوزیشن مضبوط
ہندستانی خواتین ہاکی ٹیم چین کے ہاتھوں 0-3 سے شکست خردہ
جنوبی افریقی بیٹر نے ڈیبیو پر جاوید میانداد کا 48 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
شان ولیمز کی سنچری نے زمبابوے کو فالو آن سے بچایا
چھکا لگاتے ہی بلے باز کی موت ہوگئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل
پیرس سینٹ نے میسی کی ٹیم کو شکست دیکر فیفا کلب ورلڈ کپ سے باہر کردیا