دورۂ جنوبی افریقا کے لیے پاکستان کے اسکواڈز کا اعلان کر دیا گیا جبکہ فخر زمان کو کسی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ 10 دسمبر سے 7 جنوری تک اس دورے میں پاکستان ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ کھیلے گی۔ ٹیسٹ اسکواڈ میں فاسٹ بولر محمد عباس کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ورک لوڈ مینجمنٹ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کو وائٹ بال اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کرنے والے فاسٹ بولر محمد عباس ہیں جو آخری بار اگست 2021ء میں جمائیکا میں کھیلے تھے، انہوں نے 25 ٹیسٹ میں 90 وکٹیں حاصل کی ہیں اور موجودہ قائد اعظم ٹرافی کے 5 میچوں میں 31 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ سیریز کا آغاز 10 دسمبر کو ڈربن میں پہلے ٹی ٹوئنٹی سے ہو گا جبکہ پہلا ون ڈے 17 دسمبر کو پارل میں اور ٹیسٹ میچز بالترتیب 26 دسمبر اور 3 جنوری کو سنچورین اور کیپ ٹاؤن میں شروع ہوں گے۔ گزشتہ ماہ سری لنکا اے کے خلاف پاکستان شاہینز کی جانب سے 15 وکٹیں لینے کے بعد فاسٹ بولر خرم شہزاد کو بھی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ میر حمزہ 15 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل چوتھے فاسٹ بولر ہیں اور اس وقت ایبٹ آباد میں لاہور وائٹس کے خلاف پشاور کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 19 وکٹیں لینے والے آف اسپنر ساجد خان ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، سلیکٹرز نے سنچورین اور نیولینڈز کی کنڈیشنز کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقا کو بطور مدمقابل مدنظر رکھتے ہوئے صرف ایک اسپیشلسٹ اسپنر نعمان علی کا انتخاب کیا ہے جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 20 وکٹیں حاصل کی تھیں اور وہ 17 ٹیسٹ میں 67 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ ون ڈے میں بائیں ہاتھ کے اسپنر سفیان مقیم پہلی بار سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، انہوں نے زمبابوے کے خلاف 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 8 وکٹیں حاصل کیں جن میں دوسرے میچ میں 3 رنز کے عوض 5 وکٹوں کی کارکردگی بھی شامل ہے۔ پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ: ٹیسٹ اسکواڈ میں شان مسعود (کپتان) سعود شکیل (نائب کپتان) عامر جمال، عبداللّٰہ شفیق، بابر اعظم، حسیب اللّٰہ (وکٹ کیپر)، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد عباس، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب اور سلمان علی آغا ہیں۔ ون ڈے اسکواڈ: ون ڈے اسکواڈ میں محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر )، عبداللّٰہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، کامران غلام، محمد حسنین، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عثمان خان (وکٹ کیپر) ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ: ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر )، ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد حسنین، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم طیب طاہر اور عثمان خان ( وکٹ کیپر) ہیں۔ ممبر سلیکشن کمیٹی اور عبوری وائٹ بال ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ہم نے جس فارمیٹ کے لیے جو کھلاڑی ضروری ہے اسی سلیکشن کی پالیسی اپنائی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ تینوں اسکواڈ اچھی طرح سے متوازن ہوں اور جنوبی افریقا میں مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے قابل ہوں۔ ٹور شیڈول: 10 دسمبر: پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ ڈربن 13 دسمبر: دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ سنچورین 14 دسمبر: تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ جوہانسبرگ 17 دسمبر: پہلا ون ڈے انٹرنیشنل۔ پارل 19 دسمبر: دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل، کیپ ٹاؤن 22 دسمبر: تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل، جوہانسبرگ 26-30 دسمبر: پہلا ٹیسٹ، سنچورین 3-7 جنوری: دوسرا ٹیسٹ، کیپ ٹاؤن
Source: social media
انڈر 19 ایشیا کپ: ہندستان نے متحدہ عرب امارات کو 10 وکٹ سے شکست دی
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: نیوزی لینڈ اور انگلینڈ پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ، آئی سی سی
مداح نے رونالڈو کو چیلنج ہرا کر 1 ملین ڈالر کا انعام جیت لیا
دورہ جنوبی افریقا؛ پاکستان نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 اسکواڈز کا اعلان کردیا، فخر زمان نظر انداز
آسٹریلیا میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپن ٹریننگ سیشن پر پابندی
زمبابوے کیخلاف تیسرا ٹی20: پاکستانی ٹیم میں چار تبدیلیاں
بنگلہ دیش نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 101 رن سے شکست دی
انڈر 19 ایشیا کپ: ہندستان نے متحدہ عرب امارات کو 10 وکٹ سے شکست دی
آسٹریلیا میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپن ٹریننگ سیشن پر پابندی
دورہ جنوبی افریقا؛ پاکستان نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 اسکواڈز کا اعلان کردیا، فخر زمان نظر انداز