ہندستان نے پاکستان کو شکست دے کر جونئیر ہاکی ایشیاکپ کا ٹائٹل جیت لیا جونئیر ٹیم میں شامل پاکستان سینئر ٹیم کے کھلاڑی بھی ہندستانی ٹیم کو شکست نہ دے سکے۔ ہندستان کی جانب سے ارجیت سنگھ ہونڈل نے چار گول کئے بھارت نے مسلسل دوسری بار پاکستان کو فائنل میں شکست سے دوچار کیا ہے۔ عمان میں ہونے والے جونئیر ہاکی ایشیاکپ کا فائنل پاکستان اور ہندستان کی جونئیر ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو سنسنی خیز و دلچسپ رہا۔ پاکستان نے میچ کے تیسرے ہی منٹ گول کرکے برتری حاصل کی، یہ گول حنان شاہد نے کیا لیکن دوسرے ہی منٹ میں ہندستان نے حساب برابر کردیا۔ ہندستان نے دوسرے کوارٹر میں اوپر نیچے دو گول داغ کر برتری تین ایک کردی ہاف ٹائم کے اختتام سے قبل سفیان نے خوبصورت گول کرکے مقابلہ تین دو کردیا۔ تیسرے کوارٹر میں ہندستانی ٹیم گول نہ کرسکی پاکستانی گول کیپر نے کئی یقینی گول بچائے 39 ویں منٹ میں سفیان خان نے ایک اور گول کرکے مقابلہ تین تین برابر کردیا اور پاکستان میچ میں واپس آگیا۔ لیکن آخری کوارٹر میں پاکستان کو گول کرنے کے موقع ملے لیکن کامیابی نہیں ملی ہندستان نے 47 ویں اور پھر 54ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ پانچ تین کردیا جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہا۔ پاکستان جونئیر ٹیم میں پاکستان سینئر ٹیم کے پانچ کھلاڑی شامل تھے سفیان خان نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 12 گول کئے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جونئیر ہاکی ایشیاء کپ کا یہ مسلسل تیسرا فائنل تھا تینوں بار ہندستان نے ٹائٹل جیتے۔
Source: social Media
آسٹریلیا کے گیند بازوں نے پہلی اننگز میں ہندستان کو 180 رن پر سمیٹ دیا
جنوبی افریقہ نے ریان رکلیٹن کی سنچری سے اپنی پوزیشن کی مضبوط
انڈر 19 ایشیا کپ: ہندستان نے سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا
انگلینڈ نے ہیری بروک کی سنچری اور گیندبازوں کی شاندار کارکردگی سے دوسرے ٹیسٹ میں مضبوط گرفت بنائی
چیمپئنز ٹرافی کیلئے ’’فیوژن‘‘ فارمولا، پاکستان میزبان، بھارت دبئی میں کھیلے گا
پاکستان کے کامیاب ترین کپتان سرفراز احمد نے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیدیا
چیمپئنز ٹرافی کیلئے ’’فیوژن‘‘ فارمولا، پاکستان میزبان، بھارت دبئی میں کھیلے گا
چیمپئنز ٹرافی سے متعلق آئی سی سی کی میٹنگ ایک بار پھر ملتوی
پاکستان کے کامیاب ترین کپتان سرفراز احمد نے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیدیا
آسٹریلیا کے گیند بازوں نے پہلی اننگز میں ہندستان کو 180 رن پر سمیٹ دیا
انگلینڈ نے ہیری بروک کی سنچری اور گیندبازوں کی شاندار کارکردگی سے دوسرے ٹیسٹ میں مضبوط گرفت بنائی
انڈر 19 ایشیا کپ: ہندستان نے سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا
جنوبی افریقہ نے ریان رکلیٹن کی سنچری سے اپنی پوزیشن کی مضبوط
آئی سی سی بورڈ میٹنگ ایک مرتبہ پھر ملتوی