International

دوپہر میں مزودروں سے کام لینے پر ہزاروں درہم جرمانہ

دوپہر میں مزودروں سے کام لینے پر ہزاروں درہم جرمانہ

متحدہ عرب امارات میں موسم گرما میں تپتی دھوپ میں آوٹ ڈور کام پر عائد پابندی کا آغاز ہونے والا ہے۔ خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں دوپہر کے اوقات میں باہر کام پر پابندی 15 جون سے شروع ہوگی جس کی خلاف ورزی پر 50,000 درہم تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔ وزارت انسانی وسائل اور اماراتی نے کہا کہ سالانہ دوپہر کے کام پر پابندی 15 جون سے شروع ہو جائے گی جس میں براہ راست سورج کی روشنی میں اور کھلی ہوا والے علاقوں میں دوپہر 12:30 بجے سے 3 بجے کے درمیان 15 ستمبر تک بیرونی کام پر پابندی ہوگی۔ یہ اقدام، جو اب اپنے مسلسل 22ویں سال میں داخل ہو رہا ہے، کام کرنے کا محفوظ ماحول فراہم کرنے اور کارکنوں کو گرمی کے مہینوں میں شدید تپش سے بچانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی کوششوں کا حصہ ہے۔ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کو ہر کارکن کے حساب سے 5 ہزار درہم جرمانہ ہو گا اگر متعدد کارکن متاثر ہوئے تو زیادہ سے زیادہ 50،000 درہم تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments