International

کسی بھی وجہ سے صورتحال غیر متوقع ہوئی تو ایران پر دوبارہ حملے شروع ہو جائیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

کسی بھی وجہ سے صورتحال غیر متوقع ہوئی تو ایران پر دوبارہ حملے شروع ہو جائیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کسی بھی وجہ سے صورتِ حال غیر متوقع ہوئی تو ایران پر دوبارہ حملے شروع ہو جائیں گے۔ ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ معاہدے تک امریکی بحری جہاز، ایئر کرافٹ اور فوجی اہلکار ایران کے اردگرد موجود رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حملے پہلے سے زیادہ بڑے اور طاقت ور ہوں گے جنہیں پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ہو گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پہلے ہی طے ہو چکا تھا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکی فوج اس دوران اپنی بھرپور تیاری اور آرام کر رہی ہے، امریکی فوج درحقیقت اپنی اگلی فتح کی منتظر ہے۔ دوسری جانب ایرنی میڈیا نے اہم ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھی تو ایران عبوری جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہو جائے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments