امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے تحفہ ملنے کے بیان کی وضاحت کردی۔ کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ بہت اہم بات چیت جاری ہے، ایران نے بات چیت میں سنجیدہ ہونے کو ظاہر کرنے کے لیے ہرمز سے جہاز گزرنے دیے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ ایران نے کہا ہے کہ خیر سگالی کے طور پر آبنائے ہرمز سے تیل کے 8 جہاز گزرنے دے رہے ہیں، ایران نے مجموعی طور پر 10 ٹینکر جانے دیے، میرا خیال ہے کہ کچھ تیل بردارجہاز پاکستان کے جھنڈے والے تھے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو آبنائے ہرمز سے ٹول وصول کرنے کے قابل نہیں ہونا چاہیے لیکن وہ یہ کر رہا ہے، ایران کے تیل پر قبضہ حاصل کرنا بھی ایک آپشن ہے، لیکن اس پر بات نہیں کروں گا۔ خیال رہے کہ دو روز قبل ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ انہیں ایران نے ایک مہنگا "تحفہ" دینے کا وعدہ کیا ہے۔ تاہم ٹرمپ نے تحفے کی تفصیل نہیں بتائی تھی ۔ آج صدر نے بتایا کہ ایران نے پہلے 8 تیل بردار بحری جہازوں کو آبنائے ہُرمُز سے گزرنے دیا اور پھر دو مزید تیل بردار جہاز آبنائے سے گزرے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع