International

چین ایران کو اسلحہ نہیں دے گا، شی جن پنگ کی یقین دہانی موصول: ڈونلڈ ٹرمپ

چین ایران کو اسلحہ نہیں دے گا، شی جن پنگ کی یقین دہانی موصول: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین نے اپنے قریبی اتحادی ایران کو اسلحہ فراہم نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے اور انہیں اس حوالے سے چینی صدر شی جن پنگ کی ذاتی یقین دہانی بھی موصول ہوئی ہے۔ صدر ٹرمپ نے بدھ کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا کہ ’چینی صدر نے ایران کو ہتھیار نہ بھیجنے پر اتفاق کیا ہے۔ وہ مجھے چند ہفتوں میں چین پہنچنے پر بھرپور انداز میں خوش آمدید کہیں گے۔‘ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ بیان انہوں نے 14 اور 15 مئی کو بیجنگ میں مجوزہ امریکہ اور چین کی سربراہی ملاقات کے حوالے سے دیا۔ فاکس بزنس کی میزبان ماریہ بارٹیرومو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’شی جن پنگ نے بنیادی طور پر اس بات کا وعدہ کیا ہے کہ وہ ایران کو اسلحہ فراہم نہیں کریں گے۔‘ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’میں نے سُنا تھا کہ چین ایران کو ہتھیار دے رہا ہے، آپ یہ ہر جگہ دیکھ رہے ہیں، تو میں نے انہیں ایک خط لکھا کہ ایسا نہ کریں، اور انہوں نے جواب میں لکھا کہ وہ ایسا نہیں کر رہے۔‘ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی نے دنیا کی دو بڑی معاشی طاقتوں کے درمیان پہلے سے پیچیدہ تعلقات میں مزید تناؤ پیدا کر دیا ہے۔ صدر ٹرمپ اور صدر شی جن پنگ کے درمیان سربراہی ملاقات پہلے مارچ میں طے تھی، تاہم امریکی صدر کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے فیصلے کے باعث اسے مؤخر کر دیا گیا۔ دوسری جانب چین نے منگل کو آبنائے ہُرمز میں ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی پر امریکہ کے طرزِ عمل کو ’خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ‘ قرار دیا، جبکہ شی جن پنگ نے مشرق وسطیٰ میں امن کے فروغ کے لیے ’تعمیری کردار‘ ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments