International

دوحہ میں امریکی حکام سے کوئی ملاقات طے نہیں ہے، ایران

دوحہ میں امریکی حکام سے کوئی ملاقات طے نہیں ہے، ایران

تہران (30 جون 2026): ایران کا کہنا ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایرانی وفد کی امریکی حکام سے آئندہ چند روز تک کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ اب تک امریکا سے مذاکرات کا کوئی منصوبہ نہیں، ایرانی وفد کل دوحہ میں قطری حکام سے مذاکرات کرے گا، جس میں منجمد اثاثوں کی بحالی پر بات چیت ہوگی۔ اسماعیل بقائی نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں بیرونی مداخلت مزید پیچیدگیاں پیدا کرے گی، ایران مفاہمتی معاہدے پر کاربند ہے، امریکا وعدوں پر عمل کرے اور اسرائیل کو بھی مجبور کرے، امریکا کتنا سچا ہے اس کا فیصلہ معاہدے کو دیکھ کر کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ مفاہمتی یاداشت کو سکیورٹی کونسل کی بھی حمایت حاصل ہے، معاہدے کی تمام شقیں پارلیمنٹ کے نوٹس میں بھی تھیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments