Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

فلیٹ میں گرل فرینڈ کے ساتھ قابلِ اعتراض حالت میں ڈاکٹر! اعتراض کرنے پر ہونے والی بیوی کے ساتھ مبینہ زیادتی

Admin
By Admin
Oct 09, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

فلیٹ میں گرل فرینڈ کے ساتھ قابلِ اعتراض حالت میں ڈاکٹر! اعتراض کرنے پر ہونے والی بیوی کے ساتھ مبینہ زیادتی
فلیٹ میں گرل فرینڈ کے ساتھ قابلِ اعتراض حالت میں ڈاکٹر! اعتراض کرنے پر ہونے والی بیوی کے ساتھ مبینہ زیادتی — October 09, 2026
فلیٹ میں گرل فرینڈ کے ساتھ قابلِ اعتراض حالت میں ڈاکٹر! اعتراض کرنے پر ہونے والی بیوی کے ساتھ مبینہ زیادتی
فلیٹ میں ہونے والا شوہر اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ موجود تھا! دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر ہونے والی بیوی نے فطری طور پر اعتراض کیا۔ لیکن اس کا انجام انتہائی سنگین ہوا۔ الزام ہے کہ پیشے سے ٹیچر اس نوجوان خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر عصمت دری کی گئی اور اس کا گلا گھونٹ کر قتل کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔ خاتون نے پیشے سے ڈاکٹر اپنے ہونے والے شوہر کے خلاف پنچسائر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پولیس کے مطابق، شکایت کنندہ جنوبی 24 پرگنہ کے ایک اسکول میں ٹیچر ہیں۔ ان کی شادی شمالی 24 پرگنہ کے ایک نوجوان ڈاکٹر سے طے ہوئی تھی۔ خاتون کا الزام ہے کہ دونوں کے درمیان قریبی تعلقات تھے۔ اسی دوران انہیں معلوم ہوا کہ ان کے ہونے والے شوہر کا کسی دوسری خاتون کے ساتھ بھی تعلق ہے۔
اس اطلاع کے بعد وہ اچانک پنچسائر میں واقع ڈاکٹر کے فلیٹ پر پہنچ گئیں۔ وہاں انہوں نے اپنے ہونے والے شوہر کو ایک دوسری خاتون کے ساتھ دیکھا اور اس پر اعتراض کیا۔
الزام ہے کہ معاملے کو سلجھانے کے بہانے ملزم نوجوان نے انہیں کسی دوسرے دن دوبارہ اسی فلیٹ پر بلایا۔ خاتون کے وہاں پہنچتے ہی ان پر مبینہ طور پر تشدد شروع کر دیا گیا۔ نوجوان نے ان کے ساتھ مارپیٹ کی اور جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں پہنچائیں۔ الزام ہے کہ ملزم نے ان کا گلا گھونٹنے کی بھی کوشش کی۔ اس کے بعد خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر عصمت دری کی گئی۔ یہاں تک کہ ڈاکٹر ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم نے انہیں زبردستی دوا بھی کھلائی۔
خاتون کسی طرح وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئیں۔ اس کے بعد انہیں دھمکیاں دی جانے لگیں۔ واقعے کے بعد ان کی طبیعت خراب ہو گئی، جس کے باعث انہیں جنوبی 24 پرگنہ کے ایک اسپتال میں داخل کرانا پڑا۔
خاتون پر تشدد کیے جانے کی اطلاع ملنے کے بعد اسپتال انتظامیہ نے پولیس کو بھی مطلع کیا۔ پولیس نے خاتون سے بات چیت بھی کی۔ اس کے بعد ملزم نے مبینہ طور پر خودکشی کرنے کی دھمکی دے کر خاتون پر ذہنی دباو¿ ڈالنا شروع کر دیا۔
اسپتال سے کچھ بہتر ہونے کے بعد چھٹی ملتے ہی خاتون نے پنچسائر پولیس اسٹیشن میں مذکورہ ڈاکٹر کے خلاف شکایت درج کرائی۔ شکایت کی بنیاد پر پولیس نے ملزم ڈاکٹر کے خلاف عصمت دری، شدید چوٹ پہنچانے، مارپیٹ اور دھوکہ دہی سے متعلق دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے پوچھ گچھ کے بعد آئندہ کارروائی کی جائے گی۔

فلیٹ میں گرل فرینڈ کے ساتھ قابلِ اعتراض حالت میں ڈاکٹر! اعتراض کرنے پر ہونے والی بیوی کے ساتھ مبینہ زیادتی...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn