International

دو جوہری طاقتوں کے درمیان جنگ تباہ کن ہو سکتی ہے: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کا انڈین وزیر دفاع کو جواب

دو جوہری طاقتوں کے درمیان جنگ تباہ کن ہو سکتی ہے: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کا انڈین وزیر دفاع کو جواب

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے انڈین وزیر دفاع کے بیان کے جواب میں کہا ہے کہ انڈین وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ دو جوہری طاقتوں کے درمیان جنگ کی گنجائش کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا اور اس کے نتائج نہایت تباہ کن ہو سکتے ہیں۔ خواجہ آصف نے جمعرات کو ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ انڈیا کو چاہیے کہ وہ اپنی سٹریٹجک اور سفارتی سطح پر بڑھتی ہوئی بے چینی کا سامنا کرے۔ ’حالیہ بیانات طاقت کے اظہار کے بجائے واضح سٹریٹجک بے چینی کو ظاہر کرتے ہیں، خصوصاً ایسے وقت میں جب پہلگام میں مبینہ جعلی کارروائی (فالس فلیگ آپریشن) کا ایک برس پورا ہونے والا ہے، ایک ایسا واقعہ جو بین الاقوامی جانچ پڑتال پر پورا نہ اتر سکا اور نئی دہلی کے من گھڑت بحرانوں پر انحصار کو بے نقاب کر گیا۔‘ خیال رہے کہ انڈین وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو ہی انڈیا میں ایک ایونٹ سے خطاب کے دوران پاکستان کو سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اگر سرحد پر کسی ’مس ایڈونچر‘ کی کوشش کی تو انڈیا ایسا جواب دے گا جو ’فیصلہ کن ہو گا اور اس کی کوئی نظیر نہیں ہو گی۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments