ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے کہا ہے کہ دنیا میں بھوک اب میزائلوں سے بھی زیادہ سستا ہتھیار بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں سب کے لیے وافر خوراک موجود ہے لیکن کچھ لوگ جنگوں کے ذریعے ہمیں تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں، گزشتہ 8 سالوں میں دنیا بھر کی زرعی زمینوں اور مارکیٹوں پر 20ہزار سے زائد حملے ہو چکے ہیں۔ پیڈرو سانچیز نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں شہریوں کو بھوکا رکھ کر جنگ جیتنے کی کوشش کر رہا ہے ایندھن کی قیمتوں میں اضافےکی وجہ غیرقانونی جنگیں اور بندرگاہوں کی ناکہ بندی ہے، مہنگائی اورغذائی بحران کی اصل وجہ بھی یہی ہے غریب کسانوں پر بوجھ پڑ رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسپین کے ساتھ تجارت بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یورپی ملک نے امریکی فوج کو ایران پر حملوں سے منسلک مشنوں کے لیے اپنے اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کرنے کے بعد امریکا اسپین کے ساتھ تمام تجارت منقطع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اسپین کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات منقطع کر رہا ہے اسپین نے ایران پر حملوں کےلیے اپنے فوجی اڈے دینے سے انکار کیا، ایران پر حملوں کے معاملے میں اسپین بہت خراب رہا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ