دہلی میں ای ڈی کی ٹیم پر حملہ، ایک معاملے کی تحقیقات کے لیے پہنچے تھے افسران دہلی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم پر حملہ ہوا ہے۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب ای ڈی کے اہلکار سائبر کرائم سے متعلق ایک معاملے کی تحقیقات کے لیے چھاپہ مارنے پہنچے تھے۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم منی لانڈرنگ کیس میں چھاپے مارنے دارالحکومت دہلی پہنچی۔ جہاں چھاپہ ماری کرنے والی ای ڈی ٹیم پر حملہ کیا گیا۔ ای ڈی کی ٹیم سائبر فراڈ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں چھاپے مارنے پہنچی تھی۔دہلی کے بیجواسن علاقے میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے تفتیشی ایجنسی نے پولیس میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ یہ تفتیش PPPYL سائبر ایپ فراڈ کیس سے متعلق ہے۔ اس معاملے میں مبینہ ملزم اشوک شرما اور اس کا بھائی شامل ہیں۔ مبینہ طور پر ای ڈی ٹیم پر حملہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور صورتحال قابو میں ہے۔جانکاری کے لیے بتادیں کہ تفتیشی ایجنسی ای ڈی کے تفتیش کاروں پر ملزمان نے حملہ کیا۔ ای ڈی ٹیم کے تفتیشی افسر زخمی ہوئے ہیں۔ ٹیم سرچ آپریشن کرنے گئی تھی۔ اس دوران ای ڈی کی ٹیم پر سائبر کرائم کے ملزمان اور ان کے حواریوں نے حملہ کیا۔ مقامی پولیس کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش جاری ہے۔ ای ڈی کی ٹیم سائبر کرائم سے متعلق ایک معاملے کی جانچ کے لیے دہلی کے ایک مقام پر گئی تھی۔
Source: Social Media
جے این یو کے لاپتہ طالب علم نجیب احمد کی والدہ کو نہ بیٹا ملا ، نہ انصاف،دہلی عدالت نے کیس کو بند کرنے کی دی اجازت
کرناٹک میں گایوں کے معاملے پر تنازع، شری رام سینا کے پانچ کارکنوں کے ساتھ مارپیٹ
اورنگزیب پر ریمارکس : ابو عاصم اعظمی نے ایف آئی آر منسوخی کے لیے عدالت سے رجوع
تلنگانہ فارما فیکٹری دھماکہ: ہلاکتوں کی تعداد 37 تک پہنچ گئی،زخمیوں میں 10 کی حالت نازک
’سماج واد‘ نہیں، در اصل ’نماز واد‘ کا حامی ہے انڈیا بلاک، بی جے پی
تلنگانہ میں بی جے پی کو ملی بری خبر، رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ نے دیا استعفیٰ
ایئر فورس کو سیاسی قیادت کے احکامات کے باعث پاکستان کے ہاتھوں نقصان ہوا: انڈین ڈیفنس اتاشی
منی پور میں پھر تشدد، چوراچاندپور میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ، ایک ضعیفہ سمیت 4 افراد ہلاک
تاج محل کے قریب فائرنگ سے سیاحوں میں مچی دہشت
بیٹی کی محبت کی شادی،باپ نے نواسہ کو کسی اورکو گود دے دیا۔آندھرا پردیش میں انسانیت کو شرمسارکرنے والاواقعہ
تلنگانہ: انڈسٹریل ایریا میں کیمیکل فیکٹری میں زوردار دھماکہ، 10 ہلاک، کئی زخمی
مہاراشٹر حکومت نے اپوزیشن کے سخت احتجاج کے درمیان ہندی سے متعلق حکومتی قرارداد واپس لی
بھوپال کے مشہور ’90 ڈگری‘ موڑ والے پل کے معاملے میں سات انجینئرز معطل
رتھ یاترا کے دوران بھگدڑ سے 3 ہلاکتوں کے بعد ریاستی حکومت کی کارروائی، ڈی ایم اور ایس پی کا تبادلہ، 2 افسران معطل