National

دہلی-این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے، ایک ہفتے میں دوسری بار لرز گئی دہلی

دہلی-این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے، ایک ہفتے میں دوسری بار لرز گئی دہلی

نئی دہلی: ایک بارپھر زلزلہ کے جھٹکوں سے دہلی-این سی آرلرزاٹھی۔ زلزلہ کے یہ جھٹکے دہلی، گڑگاؤں، نوئیڈا کے علاوہ ہریانہ میں بھی محسوس ہوئے۔ ریکٹراسکیل پرزلزلہ کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔ آج جمعہ (11جولئی) کی شام 7 بج کر49 منٹ اور 43 سیکنڈ پر زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کا مرکزہریانہ کا جھجرتھا۔ زلزلہ کی گہرائی 10 کلومیٹرریکارڈ کی گئی۔ دہلی میں مسلسل دوسرے دن زلزلہ آیا۔ اس سے پہلے جمعرات (10 جولائی) کی صبح 9 بج کر4 منٹ پرزلزلہ کے جھٹکے آئے۔ ریکٹراسکیل پراس کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس کا بھی مرکز جھجرہی تھا۔ حال ہی میں جموں وکشمیر، ہماچل پردیش اوراتراکھنڈ میں کئی بار زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ ان علاقوں میں زلزلہ دیگر علاقوں کے مقابلے تھوڑا تیزآتا ہے۔ جون اورجولائی میں جموں وکشمیر میں 4.5 ڈگری کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے بعض مقامات پر دیواروں میں دراڑیں پڑگئیں۔ تاہم کسی بڑے نقصان کی خبرنہیں ملی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments