نئی دہلی : ہریانہ اور مہاراشٹر کے انتخابات میں کانگریس کی کراری شکست کو دیکھ کر عام آدمی پارٹی بھی محتاط ہوگئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عام آدمی پارٹی نے دہلی اسمبلی انتخابات میں تنہا لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے دہلی اسمبلی انتخابات کو لے کر بڑا اعلان کیا ہے۔ اروند کیجریوال نے اتوار کو ایک پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ عام آدمی پارٹی کا دہلی انتخابات میں کسی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوگا۔ ابھی تک اروند کیجریوال نے اتحاد پر کچھ نہیں کہا تھا۔ تاہم عام آدمی پارٹی کے کئی لیڈروں نے ہریانہ انتخابات کے بعد کہا تھا کہ دہلی میں کانگریس کے ساتھ عام آدمی پارٹی کا کوئی اتحاد نہیں ہوگا۔ عام آدمی پارٹی پہلے ہی لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کے ساتھ اتحاد دیکھ چکی ہے۔ اسے اتحاد سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ وہیں ہریانہ میں بھی سیٹوں کے تنازع کی وجہ سے کانگریس کے ساتھ اتحاد نہیں ہوسکا تھا۔ حالانکہ عام آدمی پارٹی دہلی میں اکیلے الیکشن لڑنے کے اشارے ہریانہ کے انتخابات کے دوران پہلے سے ہی نظر آ رہے تھے۔ جب سیٹوں کو لے کر کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے درمیان معاملہ پھنس گیا تھا تو عام آدمی پارٹی کے کئی لیڈروں نے کہا تھا کہ دہلی میں کانگریس کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوگا۔ آج جب اروند کیجریوال پریس کانفرنس کر رہے تھے تو انہوں نے نیوز 18 انڈیا کے سوال پر صاف کہہ دیا کہ عام آدمی پارٹی کا کسی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوگا ۔
Source: social media
لکھنؤ اور غازی پور میں دو بینک لٹیرے ہلاک،3گرفتار
مہنگائی نے عوام کا بجٹ خراب کر دیا، حکومت کمبھ کرن کی نیند سورہی ہے: راہل
چاول چوری کے شک میں دلت شخص کو درخت سے باندھ کر پیٹ پیٹ کر مار دیا
پارلیمنٹ میں جئے فلسطین کا نعرہ لگانے کے معاملے میں ا ویسی کو بریلی کورٹ نے کیا طلب
تھیٹرمیں بھگدڑکا واقعہ،اداکار الوارجن سے پولیس کی پوچھ گچھ
ون نیشن ون الیکشن بل پر جے پی سی کا پہلا اجلاس 8 جنوری کو ہوگا
مکمل سرکاری اعزاز، تین توپوں کی سلامی کے ساتھ شیام بینیگل کی آخری رسومات ادا
عارف محمد خان بہار کے نئے گورنر، سابق آرمی چیف وی کے سنگھ میزورم کے گورنر ہوں گے
کرائے کے اساتذہ رکھنے پر دو اساتذہ معطل
راجستھان کے کرولی میں بس اور کار میں تصادم، 5 افراد ہلاک، 14 سے زائدافراد زخمی