Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Kolkata

ستا میں سیلاب روکنے کے لیے60 کلومیٹر تلچھٹ نکالنے کا فیصلہ

ستا میں سیلاب روکنے کے لیے60 کلومیٹر تلچھٹ نکالنے کا فیصلہ بالآخر تیستا ندی کی کھدائی کی منصوبہ بندی کو منظوری مل گئی۔ تیستا ندی کی گہرائی بڑھانے کے لیے گزشتہ دو سالوں سے آبپاشی محکمے کی شمال مشرقی شاخ منصوبے پر عمل درآمد کی کوشش کر رہی تھی۔ دو برساتوں کے بعد بالآخر تیستا ندی کی گہرائی بڑھانے کی منصوبہ بندی کو منظوری مل گئی۔ اس برسات کے دوران ہی آبپاشی محکمے نے کام کی منظوری دے دی ہے۔ آبپاشی محکمے نے بتایا کہ اکتوبر میں برسات کے خاتمے کے ساتھ ہی تیستا کی کھدائی کا کام شروع ہو جائے گا۔ تیستا کے ساتھ ہی جھالدا کا اور کرالا ندیوں کی کھدائی کا کام بھی شروع ہو جائے گا۔ آبپاشی محکمے نے تیستا کے علاوہ ان دو ندیوں کی کھدائی کے لیے بھی ورک آرڈر جاری کر دیے ہیں۔ 2023میں سکم کے پہاڑوں میں خوفناک قدرتی آفت کے اثرات تیستا پر پڑے۔ پہاڑوں سے آنے والی ریت، گاد اور پتھروں کی تہہ نے ندی کی گہرائی کم کر دی اور وہ بے قابو ہو گئی۔ اس سے ندی کے کنارے واقع لال ٹونگ بستی اور چمک ڈانگی گاو¿ں تباہ ہو گئے۔ برسات کے دوران لوگوں کو بچا کر منتقل کیا گیا اور انتظامیہ نے انہیں دوبارہ آباد کرنے کا انتظام کیا۔ بے قابو ہوتی ندی کو اس کے اصل راستے پر لانے کے لیے اسی سال آبپاشی محکمے نے ریاستی حکومت کو تیستا ندی کی کھدائی کی تجویز پیش کی۔ ندی کے ماہرین کے ساتھ طویل سروے کے بعد منصوبہ منظوری کے لیے بھیجا گیا۔ بالآخر وہ منظوری آ گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ تیستا ندی کے بستر میں کھدائی کے کام کے لیے ندی کو کئی حصوں میں تقسیم کرکے ٹینڈر کا عمل جاری ہے۔ تیستا ندی کے سیوک پہاڑ کے دامن سے شروع ہو کر مال، راج گنج، سدر بلاک سے ہوتے ہوئے مینا گوڑی تک پہلے مرحلے میں ۶۰ کلومیٹر ندی کی کھدائی کی جائے گی۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in Kolkata

کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ

9 months ago

اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟

10 months ago

رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت

کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب

سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments