امریکا میں بی بی سی کے شراکت دار ادارے سی بی ایس نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ خلیج فارس میں دبئی کے قریب ایک مال بردار جہاز کو ممکنہ طور پر کروز میزائل سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں عملے کے چند ارکان زخمی ہوئے ہیں۔ ان حکام کے مطابق، فرانسیسی کمپنی سے تعلق رکھنے والا جہاز، سی جی ایم سان انتونیو، مقامی وقت کے مطابق منگل کی رات دیر گئے نشانہ بنایا گیا۔ یہ جہاز اسی دن دوپہر تک دبئی کے قریب موجود تھا، تاہم جہازوں کی نگرانی کے عوامی ڈیٹا کی بنیاد پر یہ واضح نہیں کہ اس کے بعد وہ اپنی جگہ سے منتقل ہوا یا نہیں۔ برطانیہ کے یو کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز سینٹر نے بتایا کہ منگل کے روز اسے ایک رپورٹ موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ’ایک مال بردار جہاز کو نا معلوم میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔‘ اتوار کے روز سے اب تک، اس مرکز نے خطے میں جہازوں کے ساتھ پیش آنے والے مزید تین واقعات کی اطلاع دی ہے، جن میں ایک آتش زدگی، ایک میزائل کے ذریعے حملہ اور چھوٹی کشتیوں کی جانب سے رپورٹ کیا گیا ایک حملہ شامل ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی