دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم سالگرہ منانے 60 گاڑیوں کے قافلے کے ہمراہ اسکاٹ لینڈ پہنچ گئے۔ دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم اپنی 77ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں اسکاٹ لینڈ پہنچ گئے، جہاں وہ اپنی 63 ہزار ایکڑ پر مشتمل انویرینیٹ اسٹیٹ میں قیام کریں گے، ان کی سالگرہ کی تقریبات آئندہ ہفتے شیڈول ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق شیخ محمد کو انورنیس ایئرپورٹ پہنچنے پر سنجیدہ انداز میں دیکھا گیا، تاہم بعد ازاں وہ اپنے اہلِ خانہ اور قریبی ساتھیوں کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں چہل قدمی کرتے بھی نظر آئے۔ رپورٹس کے مطابق ان کے ہمراہ ایک نجی طیارہ، تین ہیلی کاپٹر اور تقریباً 60 گاڑیوں پر مشتمل سیکیورٹی و سفری قافلہ موجود ہے، جس میں متعدد رینج روورز اور مرسڈیز گاڑیاں شامل ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ انہوں نے علاقے میں اتنی بڑی تعداد میں سیکیورٹی گاڑیاں پہلے کبھی نہیں دیکھیں۔ انویرینیٹ اسٹیٹ، جو لوخ ڈوئچ کے کنارے واقع ہے، میں پہلے ہی کئی رہائشی عمارتیں، لاجز اور تین ہیلی پیڈ موجود ہیں۔ گزشتہ برس شیخ محمد کو اس اسٹیٹ پر مزید رہائشی عمارتوں کی تعمیر کی بھی منظوری دی گئی تھی، جس کے بعد مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ اب ایک "چھوٹے گاؤں" کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔ شیخ محمد بن راشد آل مکتوم دبئی کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کے دور میں برج خلیفہ، دبئی مال اور دبئی میٹرو جیسے بڑے منصوبے مکمل ہوئے، جبکہ وہ امارات ایئرلائن کے بانی بھی ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع