امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی عالمی سطح پر تعریف ہو رہی ہے۔ ہندستان میں بھی اس تعلق سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ہندستان کی اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس نے عارضی جنگ بندی کے بعد مشرق وسطیٰ میں امن کی امید ظاہر کی ہے۔ اس درمیان کانگریس کا ایک ایسا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں مرکز کی مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا گیا ہے۔ مودی حکومت پر حملہ اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ اس جنگ بندی میں پاکستان نے فعال کردار ادا کیا ہے۔ کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں پارٹی ترجمان سپریا شرینیت نے کچھ فکر انگیز باتیں سامنے رکھی ہیں۔ ویڈیو میں وہ کہتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں کہ ’’پوری دنیا 2 ہفتہ کی جنگ بندی کا استقبال کرتا ہے۔ اس دنیا کو جنگ نہیں، امن چاہیے۔ لیکن ایران اور امریکہ کے درمیان 2 ہفتہ کی اس جنگ بندی کو لانے میں پاکستان کا فعال کردار ہمارے لیے فکر کا باعث ہے۔‘‘ وہ آگے کہتی ہیں کہ ’’ایک ایسا ملک، جو دہشت گردی کو پناہ دیتا ہے اور معاشی طور سے دیوالیہ ہونے کے دہانے پر ہے، آج گلوبل پالیٹکس کا اہم کھلاڑی بن گیا ہے، جبکہ ہندوستان اس پورے پلیٹ فارم سے غائب رہا ہے۔‘‘ کانگریس کا کہنا ہے کہ اسے ایک معمولی واقعہ سمجھ کر نظر انداز کرنا بے وقوفی ہوگی۔ سپریا کہتی ہیں کہ ’’یہ کوئی چھوٹی موٹی بات نہیں ہے۔ ہندوستان، جو صدیوں سے دنیا کا اخلاقی قطب رہا ہے، آج الگ تھلگ ہے۔ ہم نے عالمی پلیٹ فارم پر جو اسٹریٹجک جگہ چھوڑی، اس پر پاکستان نے قبضہ کر لیا۔ اس درمیان ہندوستان برسرعام اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ کھڑا رہا۔ ہماری حکومت نے اتنی اخلاقی ہمت بھی نہیں دکھائی کہ امریکی صدر کے ایران کو نیوکلیائی بم سے اڑا دینے سے متعلق دھمکی کی مذمت کر سکیں۔‘‘ سپریا شرینیت کا کہنا ہے کہ ’’ایک تاریخی موڑ پر ہندوستان نے تاریخ کے غلط طرف کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان نے ایک کمپرومائزڈ وزیر اعظم کی وجہ سے بھاری قیمت ادا کی ہے۔ جب دنیا کو ہماری بہادری اور انصاف کی ضرورت تھی، تب وزیر اعظم مودی نے بزدلی کا انتخاب کیا۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’ہندوستان کو وزیر اعظم بنے ایک ایسے شخص نے مایوس کیا ہے جو امریکہ اور اسرائیل کے ذریعہ بلیک میل کیا جا رہا ہے۔ تاریخ نریندر مودی کو کبھی معاف نہیں کرے گا، کیونکہ انھوں نے پاکستان کو ہندوستان کی قیمت پر عالمی پلیٹ فارم پر یہ کردار نبھانے دیا۔‘‘
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی