امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ واضح ہے آبنائےہرمز کھولنے میں چین کی بڑی دلچسپی ہے۔ فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر آبنائے ہرمز کو کھلا دیکھنا چاہتے ہیں اور انہوں نے آبنائےہرمز کے حوالے سے مدد کی پیشکش کی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیجنگ آمد پر پرتپاک استقبال پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور صدر شی جن پنگ کو دنیا کے عظیم رہنماؤں میں شمار کیا۔ انھوں نے کہا صدر شی جن پنگ دنیا کے عظیم رہنما ہیں، امریکا چین کے ساتھ تجارت کا خواہاں ہے اور مستقبل میں دونوں ممالک مل کر کام کریں گے۔ ٹرمپ نے کہا صدر شی جن پنگ کے ساتھ تعلقات ہمیشہ سے انتہائی شان دار رہے ہیں، اس ملاقات کا سب سے بڑا اور بنیادی فوکس باہمی تجارت پر ہوگا۔ اس موقع پر ٹرمپ نے چینی بچوں اور فوج کا موازنہ کرتے ہوئے کہا میں خاص طور پر اُن بچوں سے بہت متاثر ہوا وہ خوش تھے، وہ خوب صورت تھے، فوج تو بظاہر بس ٹھیک تھی، لیکن بچوں سے بہتر نہیں، وہ بچے حیرت انگیز تھے اور وہ بہت زیادہ نمائندگی کر رہے تھے، میں جانتا ہوں کہ وہ آپ کی بہت زیادہ نمائندگی کر رہے تھے۔ امریکی صدر نے کہا ’’ہم دونوں کا ایک ساتھ شان دار مستقبل ہے، چائنا کا بہت احترام کرتا ہوں، آپ نے اچھا کام کیا، آپ ایک عظیم رہنما ہیں، میں سب کو کہتا ہوں آپ عظیم رہنما ہیں، بعض اوقات لوگ میرے سچ کو پسند نہیں کرتے لیکن میں ہمیشہ سچ کہتا ہوں، یہاں میں آج آپ کو احترام پیش کرتا ہوں، اب ہمیں اپنا فوکس تجارت پر مرکوز کرنا ہے۔ آپ اور میں ایک دوسرے عرصہ دراز سے جانتے ہیں امریکا اور چین کے تعلقات اب پہلے سے بہت زیادہ بہتر ہوں گے۔‘‘
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی