بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں طالبان کے زیر انتظام افغانستان کے ایلچی کی اسناد کو قبول کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے منگل کو ایک سرکاری تقریب کے دوران افغان سفیر مولوی اسد اللہ (بلال کریمی) کی سفارتی اسناد وصول کیں جس کے بعد چین طالبان کے سفیر کو افغانستان کا جائز نمائندہ تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔ مولوی اسد اللہ بلال کریمی 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کسی بھی ملک میں افغانستان کے پہلے سرکاری طور پر تسلیم شدہ سفیر ہیں۔ یاد رہے کہ مولوی اسد اللہ (بلال کریمی) اس عہدے کو سنبھالنے کے لیے نومبر 2023 کے اواخر میں چین پہنچے تھے جہاں انہوں نے اپنی اسناد چین کی وزارت خارجہ کے پروٹوکولز سربراہ ہانگ لی کے حوالے کی تھیں۔ اس ملاقات میں ہانگ لی نے افغان سفیر کا خیرمقدم کیا تھا اور اسے چین اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی ترقی میں ایک اہم قدم قرار دیا تھا۔ قبل ازیں ستمبر 2023 میں طالبان نے ژاؤ شینگ کو کابل میں چینی سفیر کی حیثیت سے خوش آمدید کہا تھا۔
Source: Social Media
ٹرمپ نے خود کو امن کے نوبیل انعام کے لیے بہترین امیدوار قرار دے دیا
ایران کی دھمکیاں روکنے کے لیے ایک منصوبہ تیار کر رہے ہیں: اسرائیل
ایران کا جوہری منصوبہ مکمل طور پر تباہ نہیں ہوا: امریکی عہدیدار
تبریز اور اصفہان کے علاوہ ملک کے بیشتر ہوائی اڈے دوبارہ کھول دیے گئے: ایرانی سول ایوی ایشن
تجارتی ادارے اسرائیل کے ساتھ کاروبار بند کر دیں، نمائندہ اقوام متحدہ
دوران پرواز مسافر سے مارپیٹ کرنے والا بھارتی نوجوان امریکا میں گرفتار
ٹرمپ اور پیوٹن کی ٹیلیفونک گفتگو، یوکرین جنگ پر کوئی پیشرفت نہ ہو سکی
ٹرمپ نے خود کو امن کے نوبیل انعام کے لیے بہترین امیدوار قرار دے دیا
تجارتی ادارے اسرائیل کے ساتھ کاروبار بند کر دیں، نمائندہ اقوام متحدہ
تبریز اور اصفہان کے علاوہ ملک کے بیشتر ہوائی اڈے دوبارہ کھول دیے گئے: ایرانی سول ایوی ایشن
ایران کا جوہری منصوبہ مکمل طور پر تباہ نہیں ہوا: امریکی عہدیدار
ایران کی دھمکیاں روکنے کے لیے ایک منصوبہ تیار کر رہے ہیں: اسرائیل
غزہ کے لوگ جنہم سے گزر چکے ہیں، میں ان کے لیے سلامتی چاہتا ہوں : ٹرمپ
جنگ کے بعد پہلی بین الاقوامی فضائی کمپنی کی پرواز کی تہران ایئرپورٹ پر لینڈنگ