بیجنگ (08 جولائی 2026): چین میں سمندری طوفان، سیلاب اور بگولوں سے تباہی مچ گئی ہے، جس کی وجہ سے مختلف حادثات میں 20 افراد ہلاک اور 270 سے زائد لاپتا ہو گئے ہیں۔ چین کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں مسلسل طوفانی بارشوں سے روزمرہ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے، صوبہ ہوبائے میں 260 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والے خوف ناک بگولے نے ایک شخص کو بارہویں منزل کے اپارٹمنٹ سے ہی باہر کھینچ کر زمین پر پٹخا، جس سے وہ مر گیا۔ طوفانی بگولوں نے دیکھتے ہی دیکھتے ہر منظر بدل دیا، طوفانی بگولے راستے میں آنے والی ہر شے اڑا لے گئے۔ ریسٹورنٹس میں کھانا کھاتے افراد کے سامنے تیز ہواؤں نے میزیں، کرسیاں اور دیگر سامان ادھر اُدھر پھینک دیا، گھروں کے اندر رکھا سامان بھی الٹ پلٹ ہو گیا، سڑکوں پر بھاری ٹرک بھی بے قابو ہو گئے۔ خوف زدہ شہری جان بچانے کے لیے محفوظ مقامات کی جانب بھاگتے دکھائی دیے۔ جنوبی علاقے ناننگ میں شدید بارشوں کے بعد ایک بڑے ڈیم کی دیوار ٹوٹ گئی، جس سے کئی علاقے ڈوب گئے، بارشوں کے باعث متعدد شہروں میں دریا بپھر گئے، سڑکیں اور پل زیر آب آ گئے، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے کئی دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔ کئی علاقوں میں کشتیاں چل گئیں، صوبے گوانگ شی میں 1 لاکھ 30 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، چینی صدر شی جن پنگ نے تمام متعلقہ اداروں کو ریسکیو اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے اور متاثرین کی بحالی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع