چین کے صوبہ شانشی میں کوئلہ کان کے ایک بڑے حادثے میں اب تک 82 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ 9 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ یہ حادثہ گزشتہ کئی سالوں میں چین کا سب سے بڑا کوئلہ کان حادثہ مانا جا رہا ہے۔ سرکاری نیوز ایجنسی ’سنہوا‘ کے مطابق یہ دھماکہ جمعہ کو صوبہ شانشی کے قینیوان کاؤنٹی کی ایک کوئلہ کان میں ہوا۔ یہ علاقہ راجدھانی بیجنگ سے تقریباً 520 کلومیٹر دور ہے۔ حادثے سے قبل کان میں کاربن مونو آکسائیڈ گیس کا الرٹ جاری کیا گیا تھا، جس کے کچھ دیر بعد زوردار دھماکہ ہو گیا۔ حادثہ کے وقت کان کے اندر 247 مزدور کام کر رہے تھے۔ دھماکے کے بعد کئی مزدوروں کو باہر نکال لیا گیا، لیکن کئی لوگ اندر ہی پھنس گئے۔ اب تک 82 افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ امدادی اور بچاؤ ٹیمیں مسلسل لاپتہ مزدوروں کی تلاش کر رہی ہیں۔ حادثے کے بعد چین کے صدر شی جنپنگ نے بچاؤ ٹیموں کو حکم دیا کہ وہ لاپتہ لوگوں کو تلاش کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ