چین کے سرکاری نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک نے پہلی بار دوبارہ استعمال کے قابل راکٹ کو کامیابی سے زمین پر اتارا ہے۔ اسے چین کے خلائی پروگرام کے لیے ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔ چائنا ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ 10 بی راکٹ کو جمعے کو جنوبی چین کے جزیرے ہائنان سے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12:15 بجے چھوڑا گیا تھا۔ راکٹ کے بالائی حصے سے علیحدہ ہونے کے تقریباً چھ منٹ بعد اس کا بوسٹر عمودی انداز میں سمندر میں موجود ایک تیرتے ہوئے پلیٹ فارم پر لینڈ کر گیا۔ یہ کامیاب تجربہ اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ چین اب دوبارہ استعمال کے قابل راکٹوں کے میدان میں امریکہ کی برتری کو چیلنج کرنے کی صلاحیت حاصل کر سکتا ہے۔ اس سے قبل ایلون مسک کی کمپنی سپیس ایکس اور ایمازون کے بانی جیف بیزوس کی بلیو اوریجن بھی ایسے راکٹوں کی کامیاب لینڈنگ کر چکی ہیں۔ عام طور پر راکٹوں کو ایک بار استعمال ہونے والا سمجھا جاتا ہے کیونکہ ان کے مختلف حصے پرواز کے دوران الگ ہو کر تباہ ہو جاتے ہیں۔ اس کے باعث خلائی جہازوں کی روانگی کا عمل مہنگا پڑتا ہے۔ بوسٹرز جنھیں عموماً راکٹ کا سب سے قیمتی حصہ سمجھا جاتا ہے کو دوبارہ استعمال کرنے سے سیٹلائٹ لانچ کرنے اور خلائی تحقیق کے اخراجات میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔ دسمبر 2015 میں سپیس ایکس نے پہلی بار خلائی پرواز سے واپس آنے والے دوبارہ قابلِ استعمال فالکن 9 راکٹ کو کامیابی سے اتارا تھا۔ نومبر 2025 میں بلیو اوریجن نے اپنے نیو گلین راکٹ کی کامیاب لینڈنگ کی تھی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع