International

چین کا امریکہ کی جانب سے ایرانی جہاز تحویل میں لیے جانے پر ’تشویش‘ کا اظہار

چین کا امریکہ کی جانب سے ایرانی جہاز تحویل میں لیے جانے پر ’تشویش‘ کا اظہار

چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان امن مذاکرات دوبارہ شروع ہونے چاہییں۔ یہ بیان امریکہ کی جانب سے ایرانی پرچم بردار جہاز ’توسکا‘ کو تحویل میں لیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گؤ جیاؤں کن نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ چین کو امریکی افواج کی جانب سے ایرانی جہاز کو ’زبردستی روکے جانے‘ پر ’تشویش‘ ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ اس سے قبل بھی امریکہ کی جانب سے ایران کی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی کو ’غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک‘ قرار دے چکی ہے۔ اندازوں کے مطابق چین ایران کے برآمد کیے جانے والے تیل کا لگ بھگ 90 فیصد خریدتا ہے، جبکہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی ناکہ بندی کا مقصد چین پر دباؤ ڈالنا ہو سکتا ہے تاکہ وہ ایران پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments