National

چین بھارت تنازعہ: 4 سال سے جاری فوجی 'سٹینڈ آف ' ختم ، دونوں کی فوج واپس

چین بھارت تنازعہ: 4 سال سے جاری فوجی 'سٹینڈ آف ' ختم ، دونوں کی فوج واپس

چین اور بھارت نے ہمالیائی محاذ پر موجود اپنی افواج کو پیچھے ہٹانے کے معاہدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے اپنی اپنی فوج کو واپس بلا لیا ہے۔ یہ معاہدہ دو مقامات کے حوالے سے طے پایا تھا کہ دونوں فریق ان مقامات سے اپنی اپنی فوج پیچھے لے جائیں گے۔ بھارتی دفاعی حکام نے بدھ کے روز اس بارے میں اطلاع دی ہے۔ خیال رہے یہ علاقہ لداخ سے متصل بتایا جاتا ہے۔ دو جوہری طاقت سے لیس بڑے اور اہم ایشیائی ملکوں نے اس سلسلے میں پچھلے ہفتے ہی باہم اتفاق کیا تھا کہ چار سال سے لداخ میں جاری دو طرفہ فوجی آمنا سامنا ختم کر دیا جائے۔ دونوں ملکوں کی یہ سرحد فلک شگاف پہاڑی سلسلے ہمالیہ میں ہے۔ اس دو طرفہ اتفاق رائے کا مقصد اپنے فوجیوں کو اس خطرناک محاذ سے واپس لانے کے ساتھ ساتھ دو طرفہ سیاسی و معاشی معاہدہ میں بہتری لانا بھی مقصود ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments